Delhi دہلی

ہم دہلی کے لال قلعہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایم ایم کے لیڈر ایم ایچ جواہراللہ

چنئی ۔ (پریس ریلیز)۔ ایم ایم کے (MMK) تمل ناڈو کے ریاستی صدر پروفیسر ایم ایچ جواہراللہ ایم ایل اے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں دہلی کے لال قلعہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایم ایچ جواہراللہ نے مزید کہا ہے کہ دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب کل رات ایک کار بم دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد کی موت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے سے بہت بڑا صدمہ اور ناقابل بیان غم ہے۔دہشت گردی کی یہ کارروائی، جس نے انسانی جانیں لیں اور خوف و ہراس پھیلایا، امن اور انسانیت کے خلاف ہے۔
لال قلعہ ہندوستان کے تاریخی فخر کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس جگہ دہشت گردی کی کارروائی ایک گھناؤنا فعل ہے جو ہماری ملک کے اتحاد اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتا ہے۔ہم اس واقعے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ سے دعاگو ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں ملوث اصل مجرموں کی فوری نشاندہی کی جائے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیںجلد از جلد سزا دی جائے۔ایم ایم کے لیڈر*ایم ایچ جواہر اللہ نے اختتام میں کہا ہے کہ آئیے ہم سب متحد ہو جائیں اور تشدد اور خوف پر قابو پانے اور امن اور انسانیت کے معاشرے کی تعمیر کے لیے انتھک محنت کرنے کا عزم کریں۔

Related posts

 ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے متعلق اداروں کے کلینڈر 2025 کا اجرا

Paigam Madre Watan

 جیو نے  لانچ کئے 3 نئے’ جیو ٹی   وی پریمئیم پلانس‘

Paigam Madre Watan

بی جے پی نے اقتدار کے لیے جہاں جھگی، وہاں مکان کا جھوٹا وعدہ کیا، اقتدار میں آتے ہی دیا دھوکہ: آتشی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment