Articles مضامین Business بزنس Delhi دہلی Education تعلیم Film World فلمی دنیا Game کھیل Health صحت International بین الاقوامی خبریں National قومی خبریں

کیرالہ کے ڈی جی پی شیخ درویش نے بتایا کہ ‘ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ آئی ای ڈی ڈیوائس کا استعمال کیا گیا تھا’۔

کیرالہ کے ایرناکولم میں ایک کنونشن سینٹر میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب اجلاس میں اچانک دھماکے ہونے لگے۔ اجلاس کے دوران زور دار دھماکہ ہوا۔ جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اجلاس میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ دھماکہ ہوتے ہی پورا ہال گونج اٹھا۔ لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ سب اپنی جان بچانے کے لیے باہر بھاگے۔

کیرالہ کے ڈی جی پی ڈاکٹر شیخ درویش نے دھماکے پر صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ جمرہ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں آج صبح تقریباً نو بجے کے قریب دھماکے ہوئے۔ جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور 36 افراد زیر علاج ہیں۔ ہمارے تمام سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔ معاملے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ آئی ای ڈی ڈیوائس ہے اور ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ جب ڈی جی پی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کے پاس دھماکے سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو انہوں نے اعتراف کیا کہ کوئی خاص معلومات نہیں ہیں۔

اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین سے بات کی اور بم دھماکے کے بعد ریاست کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ نے این آئی اے اور این ایس جی کی ٹیم کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related posts

فوڈ سپلائی کے وزیر عمران حسین نے جی بی پنت اسپتال کا دورہ کیا اور صفائی کے نظام کا جائزہ لیا

Paigam Madre Watan

کیرالہ میں بم دھماکوں کے بعد یوپی میں ہائی الرٹ، مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور کیرالہ پولیس سے رابطہ

paigammw.com

غزہ: ‘ہم اس سے لڑنے کے لیے کچھ بھی کریں گے…’، اسرائیل نے ایلون مسک کو خبردار کیا۔

paigammw.com

Leave a Comment