Delhi دہلی

دہلی میں پانی پر کہرام، این جی ٹی کی پھٹکار نے بی جے پی حکومت کی کھولی پول : سوربھ بھاردواج

نئی دہلی،بی جے پی کی چار انجنوں والی حکومت کے باوجود دہلی بوند بوند پانی کے لیے ترس رہی ہے۔ دہلی میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی پانی کے مسئلے پر کہرام مچا ہوا ہے، لیکن حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہے۔ پوری دہلی میں پانی کی سپلائی کم ہو گئی ہے اور گھروں کے نلوں سے آلودہ پانی آ رہا ہے، جس سے لوگ بیمار ہو رہے ہیں اور ان کا صبر کا بندھن ٹوٹ چکا ہے۔ عوام حکومت سے فریاد کر رہے ہیں لیکن فوری راحت نہیں مل رہی ہے ۔ منگل کو این جی ٹی نے دہلی جل بورڈ کو آلودہ پانی کی سپلائی پر سخت پھٹکار لگائی، جس سے بی جے پی کی چار انجن والی حکومت کی پول کھل گئی ہے ۔ اس کے بعد بدھ کو پانی کی قلت سے ناراض لوگوں نے ڈی جے بی کا گھیراؤ کر کے بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی دہلی والوں کی پیاس بجھانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ یہ باتیں عام آدمی پارٹی دہلی کے صدر سوربھ بھاردواج نے کہیں۔عام آدمی پارٹی دہلی کے صدر سوربھ بھاردواج نے بدھ کو دہلی میں جگہ جگہ پانی کی قلت اور آلودہ پانی کے مسئلے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت کو تقریباً چار مہینے ہو چکے ہیں، لیکن ان چار مہینوں میں بھی بی جے پی حکومت دہلی کے عوام کی بنیادی ضرورت ، پانی ، کے مسئلے کو حل نہیں کر سکی ہے۔پوری دہلی میں پانی کی شدید قلت ہے۔ امبیڈکر نگر، دیولی، بدرپور، تغلق آباد، چھترپور، مہرو لی، بژواسن، پالم، ہرینگر، راجوری گارڈن، گریٹر کیلاش، جنک پوری سمیت پورے دہلی میں پانی کی ہاہاکار مچی ہوئی ہے۔ گریٹر کیلاش کے کچھ علاقوں میں جہاں پہلے کبھی پانی کی کوئی کمی نہیں تھی، اب وہاں بھی پانی نہیں آ رہا ہے۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ پانی کی قلت پر دہلی میں جگہ جگہ عوام احتجاج کر رہے ہیں، لیکن بی جے پی حکومت کو اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے ۔ بی جے پی حکومت کے آتے ہی دہلی کے نلوں سے پانی غائب ہو گیا ہے۔ اب تو لوگ دہلی جل بورڈ کے دفتر کا بھی گھیراؤ کر رہے ہیں اور نعرے بازی کے ذریعے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور بی جے پی حکومت سے صاف پانی کی مانگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ دہلی میں لوگ کئی دنوں سے پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز ان کا غصہ بی جے پی حکومت پر پھوٹ پڑا۔ لوگوں نے دہلی جل بورڈ کا گھیراؤ کر کے "بی جے پی ہائے ہائے” کے نعرے لگائے اور پانی کی مانگ کی۔ خواتین لگاتار مٹکے پھوڑ کر اپنا غصہ ظاہر کر رہی ہیں۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی روزانہ جھوٹ بول رہی ہے کہ دہلی میں پانی کی کوئی قلت نہیں ہے اور گھروں میں صاف پانی پہنچ رہا ہے۔ اگر واقعی گھروں میں صاف پانی آ رہا ہوتا تو این جی ٹی کو دہلی جل بورڈ کو آلودہ پانی سپلائی کرنے پر پھٹکار نہ لگانی پڑتی۔ جنک پوری علاقے میں کئی دنوں سے ڈی جے بی آلودہ پانی کی سپلائی کر رہا ہے، جس کے خلاف مقامی باشندوں کو این جی ٹی میں شکایت درج کرنی پڑی۔ اب این جی ٹی نے دہلی جل بورڈ کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے فوری طور پر بہتری لانے کی ہدایت دی ہے۔ سی پی سی بی کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنک پوری کے کئی گھروں میں نلوں سے آلودہ پانی آ رہا ہے۔ آلودہ پانی پینے سے لوگوں کو ہیپاٹائٹس، ٹائیفائڈ، یرقان اور ہیضے جیسی خطرناک بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ این جی ٹی کی پھٹکار اور سی پی سی بی کی رپورٹ بی جے پی کی چار انجنوں والی حکومت کی ناکامی کا پردہ فاش کر رہی ہیں۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ آج دہلی میں حالت یہ ہے کہ لوگ بوند بوند پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔ پانی بھرنے کے لیے لوگوں کو رات بھر جاگنا پڑ رہا ہے۔ بدرپور سمیت دہلی کے کئی علاقوں میں صرف چند لمحوں کے لیے پانی آتا ہے اور لوگ ساری رات پانی بھرنے کے لیے جاگتے ہیں۔ ایک طرف، معمولی سی بارش میں دہلی پانی پانی ہو جاتی ہے اور دوسری طرف پینے کے لیے صاف پانی دستیاب نہیں ہے۔ کئی علاقوں میں ٹینکر سے پانی سپلائی ہو رہا ہے، لیکن وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی حکومت یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ دہلی میں پانی کی قلت ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی کے چاروں انجن فیل ہو چکے ہیں اور وہ دہلی میں پانی کے انتظام میں ناکام ہو چکے ہیں۔

Related posts

Holiday for Eid al-Adha at Jamia Niswan Al-Salafiyah, Tirupati

Paigam Madre Watan

"آپ” کی طلبہ تنظیم ایسَیپ نے بچی کے ساتھ درندگی کے بعد قتل کے معاملے پر وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے خلاف احتجاج کیا

Paigam Madre Watan

یونانی طریقہ علاج میں خدمات کے موضوع پررامپور شہر میں ہوا سمینار کاانعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar