National قومی خبریں

مطیع الرحمن عزیز کو گرفتار کرنے کیلئے پتنگ باز ٹولہ کی مہم مظلوم ہیرا گروپ و ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی حمایت کا شاخسانہ

مطیع الرحمن عزیز کو گرفتار کرنے کیلئے پتنگ باز ٹولہ کی مہم
مظلوم ہیرا گروپ و ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی حمایت کا شاخسانہ

نئی دہلی (رپورٹ : مطیع الرحمن عزیز) ہیرا گروپ آف کمپنیز اور اس کی سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ سمیت ان کے حامیوں کو آج کل ایک منظم مہم کا سامنا ہے۔ اس مہم کے پیچھے وہ عناصر کارفرما ہیں جو گزشتہ آٹھ سال بلکہ اس سے کئی سال پہلے سے اس گروپ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ لاکھوں سرمایہ کاروں اور عام شہریوں کی بھاری اکثریت ہیرا گروپ اور ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے ساتھ کھڑی ہے۔ سرمایہ کاری کے اعتبار سے دیکھا جائے تو تقریباً 90 فیصد سے زائد سرمایہ کار ہیرا گروپ اور ڈاکٹر نوہیرا شیخ پر اعتماد رکھتے ہیں اور ان کی واپسی کے منتظر ہیں۔ سرمایہ کار اپنے محفوظ کردہ پیسوں کی بروقت واپسی چاہتے ہیں کیونکہ یہ رقم ان کی بنیادی ضروریات — بچوں کی تعلیم، شادی بیاہ، اور دیگر اہم اخراجات کے لیے مختص کی گئی تھی۔ بدقسمتی سے، دشمن عناصر اور بعض ایجنسیاں اس معاملے کو حل کرنے کی بجائے ہیرا گروپ کو مسلسل بدنام کرنے اور اسے نیلام کرنے کی طرف زیادہ مائل نظر آتی ہیں۔ ہیرا گروپ کے ذرائع کے مطابق، کل 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد میں سے صرف 12 ہزار افراد کو شکایت کنندہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ ان میں سے بھی بہت سے نام دو، تین یا چار بار دہرائے گئے ہیں۔ یہ تمام شکایتیں تقریباً 50 کروڑ روپے کے اندر حل ہو سکتی ہیں۔ تاہم، ایجنسیوں کی جانب سے پیش کی گئی فہرستیں مبہم، بلر اور برقی آلات سے پڑھنے کے قابل بھی نہیں چھوڑی گئیں، جو خود اس عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھاتا ہے۔
اگر ہیرا گروپ یا ڈاکٹر نوہیرا شیخ واقعی غلط تھے تو آٹھ سال تک ان کے خلاف اتنی شدید مہم کی کیا ضرورت تھی؟ کسی بھی دھوکہ دہی کی کمپنی کو اتنا طویل عرصہ چلنے نہیں دیا جاتا۔ 25 سال سے مسلسل کام کر رہی ہیرا گروپ اور اس کی سی ای او آج بھی اپنے حق کی لڑائی لڑ رہی ہیں، جو اس کی مضبوط بنیادوں کی دلیل ہے۔ عدالتی فیصلوں میں جہاں 10 فیصد کلیمنٹس کے لیے جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت دی گئی، وہیں 90 فیصد صابر سرمایہ کاروں کی ادائیگی اور کمپنی کو چلنے دینے کے لیے بھی مناسب اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ مگر افسوس کہ ایجنسیاں عدالت کے فیصلوں کے باوجود من مانی نیلامیاں کر رہی ہیں اور متعدد جائیدادوں کو اپنی مرضی سے بیچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ 2012 سے 2016 کے درمیان سخت جانچ پڑتال اور کمپنی کی جیت کے باوجود کمپنی پر تالے لگائے گئے۔ اس دوران مبینہ طور پر فرضی سرمایہ کاروں کو داخل کیا گیا اور بدنام زمانہ ریپسٹ شہباز احمد خان کو مفت قانونی مدد اور ایف آئی آر درج کرانے کے لیے اس کے سود خور اور زمین مافیا آقاﺅں نے وسائل فراہم کیے گئے۔ حال ہی میں ڈاکٹر نوہیرا شیخ اور ان کی قانونی صلاح کار نازنین عابدہ کی گرفتاری کے بعد اب مطیع الرحمن عزیز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پتنگ باز اور سود خور و زمین مافیا ٹولہ سوشل میڈیا اور خط و کتابت کے ذریعے ان کی گرفتاری کی مہم چلا رہا ہے۔ اگر مطیع الرحمن عزیز غلط ہے تو انہیں سیدھا گرفتار کر لینا چاہیے، مہم کی کیا ضرورت ہے؟
سوال اٹھتا ہے کہ اصل مجرموں پر کیوں کارروائی نہیں ہو رہی؟ ای ڈی کی منسلک (اٹیچ) خالی زمینوں پر ملٹی اسٹوری بلڈنگز تعمیر کرنے والے SA Builders (سید اختر)۔ اٹیچڈ زمین پر فٹ بال گراونڈ بنا کر کمائی کرنے والے سید اختر کے داماد عبد الرحیم۔ کرائے کے بنگلے پر قبضہ کر کے بعد میں نیلامی میں حصہ لینے والے بنڈلہ گنیش فلم پروڈیوسر۔ سابق وقف کے کرپٹ افسر سید معین الدین، جنہوں نے فرضی کاغذات بنا کر بنگلے پر قبضہ کر رکھا ہے اور ان کے خلاف اب تک ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی، یہ تمام واقعات دوہرے معیار کی عکاسی کرتے ہیں۔ مطیع الرحمن عزیز یا ہیرا گروپ و ڈاکٹر نوہیرا شیخ 10 فیصد بہکائے ہوئے سرمایہ کاروں کے خلاف نہیںہیں۔ البتہ 90 فیصد صابر سرمایہ کاروں کو تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا صاف شفاف صحافتی پیشہ لاکھوں لوگوں کے حق کی آواز بن رہا ہے۔ اگر ہیرا گروپ اور ڈاکٹر نوہیرا شیخ واقعی مظلوم ہیں تو ان کی حمایت کرنا ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہے۔ حکومت، عدلیہ اور متعلقہ ایجنسیوں سے اپیل ہے کہ وہ شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق عمل کریں۔ صرف 10 فیصد (اور اس میں بھی اکثر جعلی ) لوگوں کیلئے پوری کمپنی اور لاکھوں سرمایہ کاروں کو تباہ نہ کیا جائے۔ 90 فیصد سرمایہ کاروں کے حقوق بھی محفوظ کیے جائیں تاکہ ان کے خواب اور مستقبل محفوظ رہیں۔ حق کی آواز کو دبانے کی کوئی بھی کوشش آخر کار ناکام ہو گی۔ انصاف غالب آئے گا۔ملک کے قانون اور ملک کی عدالتوں پر ہیرا گروپ ، اسکے حامیوں اور تمام سرمایہ کاروں کو مکمل بھروسہ ہے ،ایک دن سچ ضرور جیتے گا اور جھوٹ کا پردہ فاش ہوگا۔

Related posts

جامعہ ابوبکر الصدیق الاسلامیہ، بہار میںیوم جمہوریہ کا جشن نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایاگیا

Paigam Madre Watan

بھارت بھارتی کی طرف سے چندی گڑھ میں جلد ہی عظیم ثقافتی تقریب

Paigam Madre Watan

انبیاء کرام کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ سب سے افضل انسان ہیں. 

Paigam Madre Watan