National قومی خبریں

محمدیہ طبیہ کالج اینڈ السائر ہاسپٹل (منصورہ)  کاسمیٹک یونٹ کا قیام

محمدیہ طبیہ کالج اینڈ السائر ہاسپٹل (منصورہ)  کاسمیٹک یونٹ کا قیام

مالیگاؤں (پریس ریلیز): جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام جاری محمدیہ طبیہ کالج اینڈ السائر ہاسپٹل (منصورہ یونانی میڈیکل کالج) گزشتہ کئی دہائیوں سے تعلیمی و طبی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اسی سلسلے کو مزید وسعت دیتے ہوئے محمدیہ طبیہ کالج میں ایک نئے شعبہ اور او پی ڈی ’’جلد و کاسمیٹک یونٹ‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس نئے ’’جلد و کاسمیٹک یونٹ‘‘  کا افتتاح جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین جناب ارشد مختار صاحب کی ہدایت پر سیکریٹری جناب راشد مختار صاحب کے ہاتھوں سے بروز پیر، 5 اکتوبر 2026 کو عمل میں آیا۔

اس یونٹ کی انچارج ڈاکٹر افرا ح عبد القیوم مقرر کی گئی ہیں۔ موصوفہ نے BUMS، MD (Medicine – Unani) کے علاوہ Diploma in Cosmetology، Diploma in Dermatology اور Diploma in Skin Aesthetics کی اسناد حاصل کی ہیں۔ معاون انچارج کے طور پر ڈاکٹر شیخ محمد عاطف افضل کو مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے BUMS اور MD (Dermatology & Cosmetology – Unani) مکمل کیا ہے۔ خواتین مریضوں کی سہولت کے لیے علیحدہ خواتین اسٹاف  اور مردوں کیلئے مرد اسٹاف کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے۔

’’جلد و کاسمیٹک یونٹ‘‘ او پی ڈی میں جلدی امراض کی تشخیص اور علاج کے ساتھ مختلف جدید سائنسی طریقہ علاج کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، جن کے ذریعے مختلف جلدی امراض جیسے  سفید داغ (Vitiligo)، کیل ومہاسے  (Acne) ، مسے اور  جلد کے داغ دھبے، چہرے کی جھائیاں، جلد کی رنگت اور Pigmentation سے متعلق مسائل، فنگل انفیکشن، ایگزیما، سوریاسس اور دیگر جلدی امراض کا علاج شامل ہے۔ اس کے علاوہ بالوں کے دیگر امراض جیسیبالوں کا  جھڑنا، بالوں کا پتلا ہونا، بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا، سر سے جگہ جگہ چٹوں میں بالوں کا گرنا اور  ناخنوں کے امراض اور اسکیے ساتھ ساتھ جلد، بالوں اور ناخنوں کا تغذیہ و  نگہداشت کی تدابیر بتائی جائیگی۔ ان خدمات میں HydraFacial، PRP Therapy، Microneedling، Chemical Peel، Cautery، NB-UVB Phototherapy، اور مختلف کاسمیٹک ٹریٹمنٹس شامل ہیں

اس موقع پر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکریٹری جناب راشد مختار، ڈاکٹر سلمان بیگ (ڈین اکیڈمکس)، ڈاکٹر عبدالماجد کتھے والے، ڈاکٹر زبیر احمد (پرنسپل، یونانی میڈیکل کالج)، پروفیسر فیضان احمد اور محمدیہ طبیہ کالج اینڈ السائر ہاسپٹل کے دیگر اساتذہ و اسٹاف موجود تھے۔ کاسمیٹولوجی یونٹ کے قیام سے منصورہ اور اطراف کے عوام، بالخصوص خواتین، کو جلد، بالوں اور جلد کی خوبصورتی و نگہداشت سے متعلق جدید طبی و کاسمیٹولوجیکل خدمات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔ اس نئے یونٹ کو محمدیہ طبیہ کالج اینڈ السائر ہاسپٹل کی طبی خدمات میں ایک اہم اور مفید اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ‘‘ایک شام قومی یکجہتی کے نام ‘‘ کل ہند مشاعرہ کا عظیم الشان پیمانے پر کامیاب مشاعرہ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

 ہومتھن پراپرٹی ایکسپو 2024 میں ہیرا گروپ کو دعوت

Paigam Madre Watan

हीरा ग्रुप : भूमि हथियाने के खिलाफ न्याय और सुरक्षा की मांग

Paigam Madre Watan