National قومی خبریں

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں جشنِ تکمیل قرآن کا انعقاد. 

(علی گڑھ) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی 19روزہ تراویح کااہتمام کیاگیا، تراویح کی امامت کی سعادت حافظ وقاری مشرف برکاتی کے حصے میں آئی اور سامع کے لیے حافظ محمد سالم (متعلم مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ) کا انتخاب ہوا. قرآن پاک مکمل ہونے پر شیخ المشائخ حضور امین ملت سید محمد امین میاں قادری مدظلہ العالی والنورانی کی سرپرستی، حضور محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی کی صدارت اور عالیجناب سید مصطفی علی قادری صاحب کی قیادت میں جشنِ تکمیل قرآن کا انعقاد کیا گیا. جشنِ تکمیل قرآن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مولانا شمشاد اجمل برکاتی) خطیب وامام گلستان رضا مسجد)نے کہا کہ آپ حضرات قابل مبارک باد ہیں کہ آپ نے پورا قرآن پاک تراویح کی نماز میں سماعت کیا اور محفل تکمیل قرآن پاک کا حصہ بنے، مزید انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا کہ قرآن رحمت اور شفاء ہے. اس کے باوجود آج ہمارا کیا حال ہے؟ ہم بیماریوں کی دوا کرنے کے لئے طبیبوں (ڈاکٹروں) کے پاس تو جاتے ہیں لیکن قرآن پاک پڑھنے کی دور کی بات، قرآن پاک کھول کر بھی نہیں دیکھتے ہیں، ہمیں دوا کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن پاک سے بھی لازمی برکتیں لینی چاہئیے . ہمیں غور کرنا چاہئے کہ آج ہمارے گھر میں بیماریاں اور پریشانیاں قرآن پاک کی تلاوت نہ کرنے کے سبب سے تو نہیں!. نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ضیاء الرحمن امجدی استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد نے کہا کہ قران اللہ تعالی کی نازل کردہ مقدس کتاب ہے، جس کی حفاظت کاخود اللہ تعالی نے اپنے ذمہ کرم پر لیاہے، کوئی انسانی یا شیطانی طاقت اسے مٹا نہیں سکتی ، قیامت تک اسی طرح محرابوں میں قرآن پڑھاجاتا رہے گا۔ نعت پاک مولانا سید اوصاف علی مجددی، سید رہبر علی اور مدرسہ اصلاح معاشرہ کے طلباء نے پیش کیے. اس موقع پرعالیجناب سید مصطفی علی قادری ،مولانا افضل فیضی، حافظ راشد برکاتی، قاری اسلام برکاتی، حافظ جاوید برکاتی، ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر شاکر، ڈاکٹر محشر، جناب عرفان برکاتی، حافظ قدیم، مولانا جاوید احسنی، حافظ احمد کمال شاہی، شہر الوارث، سید جنید علی، جناب ذاکر، جناب اسرار، جناب شاہد، جناب زاہد اور مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طلباء اس کے علاوہ وحید نگر کے کافی تعداد میں سامعین حضرات موجود تھے. صلاۃ و سلام کے بعد حضور امان میاں قادری کی دعا سے جشنِ تکمیل قرآن کا اختتام ہوا.

Related posts

ممبئی اردو کتاب میلے کا چوتھا دن : اردو اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ممبئی کی اردو تحریکوں پر مذاکرے ،

Paigam Madre Watan

हैदराबाद: डॉ. नौहेरा शेख से जुड़े संस्थानों के कैलेंडर का विमोचन

Paigam Madre Watan

فلسطینیوں کی حمایت میں دعاکا اہتمام طلباء پر درج کیس واپسی کا مطالبہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar