Delhi دہلی

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام عالمی کتاب میلہ میں محفل شعرو سخن اور مصنفین سے ملاقات پروگرام

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام عالمی کتاب میلہ،بھارت منڈپم (پرگتی میدان) میں لیکھک منچ پر میرا تخلیقی سفر: مصنفین سے ملاقات پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں بطور مصنف ڈاکٹر نعیمہ جعفری پاشا اور ڈاکٹر رضوان الحق نے شرکت کی جبکہ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی نے کی۔ اس موقعے پر مصنفین نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے تخلیقی سفر کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈاکٹر رضوان الحق نے کہا کہ قلمکار کو کرداروں میں ڈھل کر کہانی لکھنی چاہیے، تبھی ہم اچھے تخلیق کار بن سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے تخلیقی سفر میں فلموں اور فلمی گانے کا اہم کردار رہا۔ میں نے فلموں سے متاثر ہوکر ہی تخلیقی سفر کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر نعیمہ جعفری پاشا نے کہا کہ آج بچوں کے لیے لکھنا بھی ضروری ہے، ہمارے اوپر منحصر ہے کہ بچوں کی تربیت کیسے کریں اگر گھروں میں ہم اردو کا ماحول بنائیں تو اردو کبھی ختم نہیں ہو سکتی، اگر ہم اردو میں کہانیاں سنائیں گے تو ہمیشہ اچھے اثرات مرتب کریں گی، بچوں کے قلمکاروں کو بچوں کی ذہنی ساخت اور نفسیات کو سامنے رکھ کر کہانی لکھنی چاہیے۔قبل ازاں دوپہر دو بجے سے ساڑھے تین بجے تک قومی اردو کونسل کے اسٹال پر محفل شعرو سخن کے عنوان سے نوجوان شاعروں کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس میں صدام حسین مضمر علی گڑھ، خوشبو پروین، دہلی اور سفیر صدیقی دہلی نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر ثاقب فریدی نے کی جبکہ صدارت ڈاکٹر رحمان مصور نے کی۔ واضح رہے کہ 4فروری کو قومی اردو کونسل کے اسٹال پر دوپہر دو بجے ترجمے کی اہمیت کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد ہوگا جبکہ شام چار بجے لیکھک منچ ہال نمبر 2 میں مشاعرہ ہوگا۔

Related posts

ہیرا گروپ : تابناک ماضی، آزمائشی حال اور روشن مستقبل

Paigam Madre Watan

اُردو کو بچانا تمام اہلِ وطن کی مشترکہ ذمہ داری ہے

Paigam Madre Watan

ایم ای پی تعلیم اور صنعت کے درمیان خوش گوار تعلقات کو فروغ دینے میں  ہم آہنگی پیدا کرنے کے وژن پر عہد بند:عالمہ ڈاکٹر نوہیرہ شیخ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment