Delhi دہلی

دونوں ایوانوں میں وقف ترمیمات بل پاس ہو نے کی خوشی میں پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سربراہان کے ایک وفد نے جگدمبیکا پال سے خصوصی ملاقات کی:

نئی دہلی،: لوکسبھا اور راجیہ سبھا میں وقف بورڈ ایکٹ میں ترمیمات کا بل پاس ہونے پر راشٹر وادی سماجی و فلاحی اور قومی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سربراہان نے جے پی سی کمیٹی کے چیئر پرسن اور ممبرآف پارلیمنٹ جگدمبیکا پال صاحب سے خصوصی ملاقات کی اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب پسماندہ مسلمانوں کو وقف کی اراضی کا فائدہ ہو گا۔ دراصل پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سربراہ و چیف الحاج محمد عرفان احمد صاحب کی سرپرستی و صدارت میں مسلمانوں کے ایک اہم وفد نے جناب جگدمبیکا پال جی سے ملاقات کر کے وقف ایکٹ بننے پر نیک خواہشات پیش کیں۔
اس موقع پر سینٹر ل وقف کو نسل اور آل انڈیا حج کمیٹی (حکومت ہند) کے سابق رکن الحاج محمد عرفان احمدصاحب نے ’الیکٹرونک میڈیا اور اخبار نویسوں‘ سے خاص بات چیت میں کہا کہ وقف ترمیمی بل:2024 کے پاس ہو نے سے ملک کے مسلمانوں میں امید کی ایک نئی کرن جاگ اُٹھی ہے، خاص طور پر اُن مسلمانوں میں جو غریب اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے حقوق سے محروم ہیں، لہذا وزیر اعظم عالیجناب نریندر مودی صاحب کی شاندار اور بہترین حکومت کے اس تاریخی و اہم قدم سے نہ صرف مسلم سماج کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ملک کی وراثتیں بھی ترقی کریں گی اور ساتھ ہی وقف بورڈ میں کئی برسوں سے پھیلی بدعنوانی بھی ختم ہوگی۔ محمد عرفان احمد نے مزید کہا کہ جس طرح سے دیکھا گیا ہے کہ وقف بورڈ ترمیمی بل کے معاملے میں اپوزیشن کے لیڈروں نے صرف اپنے ووٹ بینک کیلئے گندی اور گھٹیا سیاست کی ہے، جو آنیوالے وقت کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے، البتہ اس تناظر میں مرکزی حکومت کو اسی طرح کے سخت فیصلے مسلسل لینے چاہئیں، تاکہ سیاست میں پھیلی بد عنوانی کا مکمل خاتمہ ہو سکے اور عام عوام کو پوری طرح سے اسکا فائدہ مل سکے، جسکے وہ حقدار ہیں، کیونکہ برسوں سے وہ لوگ صرف ووٹ بینک کا شکار بنتے آ رہے تھے، مگر اب وہ دن دور نہیں جب انہیں اپنے حقوق حاصل ہوں گے، لہذا وہ ملک کی مرکزی دھارے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے اور حکومت سے براہ راست بات کر سکیں گے، تاہم اب ضرورت ہے کہ مستقبل میں اسطرح کے قوانین کو مزید سخت بنایا جائے تاکہ سیاسی سازشیں کرنے والے لوگوں کا اثر و رسوخ مکمل طور پر ختم ہو سکے، نیز جو لوگ ملک کی غریب عوام کو صرف اپنے ووٹ بینک کیلئے استعمال کرتے ہیں، اُنکے عزائم کا ختم ہو جانا ہی بہتر ہے، جس طرح وقف بورڈا یکٹ میں ترمیم کا قانون ایوان میں پاس ہوا ہے، اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ جتنی بحث، جتنے الزامات اور جتنے جوابی وار اپوزیشن کے لیڈروں کی جانب سے کیے گئے وہ محض وقت کا ضیاع تھا، اگر اتنی توجہ، اتنا وقت اپوزیشن اپنے علاقے یا ملک کی ترقی میں لگاتی تو عام لوگوں کی زندگی کامیاب ہو جاتی، وہیں مسلمانوں کے نام پر سیاست کر نے والے گا ندھی پریوار سے راہل گا ندھی اور پرینکا گا ندھی پارلیمنٹ سے ندا رد رہے، یہ مسلمانوں کو سوچنی کی بات ہے۔ جگدمبیکا پال جی سے خصوصی ملاقات میں احسان عباسی، سرفرازعلی، محمد اقبال، اویش خان عرف حاجی کلو سمیت دیگر اہم لوگ موجود رہے۔

Related posts

کس قدر ہے خوبصورت ہے خوشنمادارالہدی

Paigam Madre Watan

عید قرباں کے مبارک موقع پراسلامی احکام وآداب اورحکومت کی ہدایات کو ملحوظ

Paigam Madre Watan

سود سے پاک تجارت اللہ و رسول کے احکام کی پاسداری ہے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar