National قومی خبریں

شنکر لال مرلی دھر میموریل سوسائٹی نے ڈی سی ایم شری رام کے تعاون سے دہلی میں 56 ویں شنکر شاد مشاعرے کا انعق

اد کیا۔ یہ سالانہ مشاعرہ 5 اپریل 2025 کو حسبِ روایت موڈرن اسکول بارہ کھمبا روڈ کے سر شنکر لال ہال میں شام سات بجے سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک اپنا جادو جگاتا رہا ۔ دہلی اور قرب و جوار سے تشریف لائے ہوئے باذوق سامعین کے لئے مشاعرہ گاہ کے باہر بھی بڑی ایل ای لگا کر مشاعرہ سننے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ہندوستان کے پہلے چیف انفارمیشن کمشنر اور مائنورٹی کمیشن کے سابق چیئر پرسن اور سابق آئی اے ایس افسر جناب وجاہت حبیب اللہ اس بزم کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ مشاعرے کے روحِ رواں جناب مادھو شری رام نے مہمانِ خصوصی اور مشاعرہ کمیٹی کی ایگزیکیٹو ممبر محترمہ رخشندہ جلیل اور محترم اجے شرما کے ساتھ شمعِ مشاعرہ روشن کی ۔ مشاعرے کی نظامت کے اقبال اشہر نے بحسن و خوبی انجام دئے ۔ پروفیسر وسیم بریلوی، جناب جاوید اختر اور جناب شین کاف نظام جنھیں بھارت سرکار نے پدم شری سمان دینے کا فیصلہ کیا ہے کی موجودگی نے مشاعرے کے معیار اور وقار میں اضافہ کیا ۔ ان حضرات کے علاوہ جناب پاپولر میرٹھی، جناب گوہر رضا ،جناب خوشبیر سنگھ شاد، محترمہ نصرت مہدی ، محترمہ شبینہ ادیب، جناب نعمان شوق، محترمہ علینا عترت اور جناب اظہر اقبال نے اپنا کلام پیش کیا ۔مشاعرے کے درمیانی حصے میں پہلا شنکر شاد مشاعرہ کنٹیسٹ جیتنے والے قلم کاروں کی خدمت میں پروفیسر وسیم بریلوی ،  جناب جاوید اختر اور محترمہ دویا شری رام نے ٹرافیاں پیش کیں۔ اس پروگرام کی نمایاں کامیابی دلیل یہ تھی کہ سامعین مشاعرہ ختم ہونے کے بعد بھی کچھ شعرا کو سننے کے منتظر تھے ۔

Related posts

ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت نے ماحول کو خراب کر دیا ہے، جس کا خاتمہ خیر سگالی اور محبت سے کیا جا سکتا ہے۔ مولانا ارشد مدنی

Paigam Madre Watan

पेशेवर देशद्रोहियों को बेनकाब करूंगी: डॉ. नौहेरा शेख

Paigam Madre Watan

मुख्यमंत्री नायब सिंह सैनी से पंजाब के संगरूर जिले के लहरा विधानसभा क्षेत्र से लगभग 15 से ज़्यादा सरपंचों ने की मुलाकात

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar