Delhi دہلی

آل انڈیا مسلم محاذ کے وفد کی نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے میں حاضری,

نئی دہلی،  آل انڈیا مسلم محاذ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نئی دہلی میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں وفد نے ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای صاحب کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وفد نے اس خاص موقع پر ہندوستان میں ایران کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر محمد فتح علی صاحب سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کرتے ہوئے ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد کی قیادت آل انڈیا مسلم محاذ کے صدر حاجی محمد حیدر اعظم، سید افتخار حسین اور الحاج محمد عرفان احمد نے مشترکہ طور پر کی۔خاص وفد کے اراکین نے اپنے مشترکہ طور پر پریس میڈیا کے اراکین کو دیے گئے بیان میں کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ خود ایک بڑا مسئلہ ہے۔ الحاج محمد عرفان احمد اور حاجی حیدر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بقا اور عالمی امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ موجودہ بحرانوں کے سمندر سے امن کا پیغام ابھرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان، جو مہاتما بدھ جی کی سر زمین کے طور پر دنیا میں امن و آشتی کا علمبردار رہا ہے، ہمیشہ امن کے راستے کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عالیجناب نریندر مودی صاحب کے اس مؤقف کو بھی دہرایا کہ تمام تنازعات کاحل صرف امن اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، جنگ کسی مسئلے کا مستقل حل قطعی نہیں ہوسکتی۔
وفد میں محمد ساجد شیخ، عبدالباسط، سلیم راجہ، حاجی دولہا، عباس نقوی، علی نقوی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شامل تھیں، جنہوں نے ایرانی قیادت اور عوام کیساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
آخر میں خصوصی وفد نے مجموعی طور پر دعاکی کہ موجودہ عالمی حالات میں امن و استحکام قائم ہو اور انسانیت کو درپیش چیلنجز کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔

Related posts

کیجریوال حکومت کو دہلی تکنیکی یونیورسٹی میں 2 شاندار اکیڈمک بلاکس تیار کیے گئے، تکنیکی تعلیم کی وزیر آتشی نے ان کا افتتاح کیا

Paigam Madre Watan

اگر بی جے پی 2024 میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ آئین کو بدل دے گی اور دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن ختم کرے گی: سنجے سنگھ

Paigam Madre Watan

اسلامی اتحاد مشترک اقدار اور باہمی احترام کے فروغ کا تقاضا کرتا ہے؍ ڈاکٹر محمد خالد خان

Paigam Madre Watan