Blog

جمعیۃ علماء شمالی دہلی کا یک روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

جمعیۃ علماء شمالی دہلی کا یک روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

جمعیۃ علماء شمالی دہلی (وزیرآباد) کے زیرِ اہتمام جامعہ اسلامیہ حمیدیہ، سنگم وہار میں ایک روزہ فکری و تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا، جس کی صدارت جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر حضرت مولانا محمد قاسم نوری قاسمی نے کی، جبکہ نظامت مفتی محمد افشان قاسمی نے انجام دی۔

ورکشاپ میں جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ و خدمات، مثالی مسجد، سدبھاؤنا منچ، دینی تعلیمی بورڈ، منظم مکاتب، نکاح کاؤنسلنگ اور جن وکاس سیوا سمیت مختلف شعبہ ہائے خدمت پر مفید پرزنٹیشنز اور گفتگو ہوئی۔ مفتی ذاکر حسین قاسمی نے ہدایات برائے کارکنان کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی نظم و ضبط، اخلاص، ذمہ داری اور خدمتِ خلق پر زور دیا، جبکہ دیگر مقررین نے اصلاحِ معاشرہ اور تنظیمی فعالیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

اختتامی خطاب میں حضرت مولانا محمد قاسم نوری قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کے اہداف و مقاصد بیان کرتے ہوئے کارکنان کو اخلاص، عزم و استقلال اور ملی و سماجی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی تلقین کی۔
ورکشاپ میں مقامی منتظمین کے علاوہ مندرجہ ذیل معزز علماء و ذمہ داران نے شرکت فرمائی:
مولانا محمد قاسم نوری قاسمی، صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی،مفتی محمد نثار احمد قاسمی، مولانا آفتاب عالم صدیقی، قاری عارف صاحب، مفتی ذاکر حسین قاسمی، مفتی سلمان قاسمی ، مفتی محمد انصار الحق قاسمی، مولانا معظم علی عارفی، مفتی عبد العلیم صاحب، مفتی شمس تبریز قاسمی، مولانا کفایت اللہ صاحب ندوی، مولانا بلال صاحب ، جناب معراج صاحب اور دیگر علماءکرام نیزسو سے زائد خواتین نے بھی الگ مقام پر پردے کے اہتمام کے ساتھ شرکت کرکے استفادہ کیا۔ آخر میں حضرت مولانا محمد قاسم نوری قاسمی کی دعا کے ساتھ ورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔

Related posts

مشتاق دربھنگوی کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد

Paigam Madre Watan

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کااعلیٰ سطحی راحتی وفدصوبائی جمعیت اہل حدیث آسام کے ساتھ آسام کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں

Paigam Madre Watan

فضیلۃ الشیخ عبیداللہ طیب مکی بنارسی رحمہ اللہ۔ حیات، علمی سفر، تدریسی خدمات، تحقیقی ذوق اور شخصی اوصاف

Paigam Madre Watan