National قومی خبریں

پروفیسر انیس صدری علم وعمل سے مزین انسان تھے ۔مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی 

پروفیسر انیس صدری علم وعمل سے مزین انسان تھے ۔مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی 

  سمستی پور(پریس ریلیز) پروفیسر حافظ انیس صدری کے انتقال کے بعد ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیےامارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی مدیر ہفت روزہ نقیب فاضل پور بگھونی ضلع سمستی پور تشریف لائے اور ان کے اعزہ و اقارب سے تعزیت کرتے ہوۓ پروفیسر صاحب کی خدمات ان کی محبت و شفقت اور چھوٹوں پر خرد نوازی کا تذکرہ تفصیل سے کرتے ہوۓ فرمایا کہ عربی کا مشہور مقولہ ہے کہ طاب حیا و مات طیا اچھی زندگی گذاری اور اچھی موت پائی، ایمان والا پوری زندگی آزمائش میں گذارتا ہے دنیا سے چلے جانے پر آزمائش کا سلسلہ ختم ہوجاتا ہے،الامر بالخواتیم کہاگیا اور اصل اعتبار اچھے خاتمہ کا ہے، زندگی تو بہت سارے لوگ گذارتے ہیں، موت کو ایمان والے کا تحفہ قرار دیا گیا ہے، الموت تحفہ المؤمن ، اب خود سوچئے اگر تحفہ چھوٹا موٹا ایس پی کلکٹر وغیرہ کی طرف سے آتا ہے تو گاؤں میں چرچا کا موضوع بن جاتا ہے کہ فلاں نے یہ تحفہ بھیجا ہے، یہ تحفہ تو اللہ کا ہے اور اس مخلوق کے ذریعہ اللہ نے بھیجا جو سب سے پاکیزہ مخلوق ہے اللہ تعالیٰ نے اس مخلوق کے بارے میں فرمایا کہ لایعصون اللہ ماامرھم و یفعلون مایؤمرون وہ اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے جو حکم دیا جاتا ہے بجا لاتے ہیں وہ موت کا تحفہ ایمان والے کے پاس لاتے ہیں، بھیجنے والا بھی عظیم، اور تحفہ لانے والا بھی عظیم، مفتی صاحب نے فرمایا کہ ہمارے یہاں جب کسی کا انتقال ہو جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ بہت ہی رنج و غم ہوا ساری ڈکشنریوں میں یہی ہے کہ رنج وغم مترادف ہے اور شاعروں نے بھی استعمال کیا ہے رنج و غم درد و الم یاس تمنا حسرت ایک تیرے جانے سے نہ جانے کیا کیا ہو گیا،لیکن میری ایمانی حس کہتی ہے کہ غم کا ہونا فطری ہے البتہ رنج کا استعمال ایمانی حس کے منافی ہے کیونکہ رنج رنجیدن مصدر سے ہے جس کے معنی میں ہلکی خفگی پائی جاتی ہے اور یہ اللہ کا عمل ہے، اللہ کے عمل پر بندوں کے خفا ہونے کا کوئی حق ہی نہیں ہے۔مفتی صاحب نے پروفیسر صاحب کے لیے دعائے مغفرت اور پس ماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا فر مایٔ۔اس موقع سے پروفیسر صاحب کے صاحب زادے گان اور اعز و اقربا موجود تھے

Related posts

Congress should offer unconditional apology to nation for the disrespect shown to Babasaheb Ambedkar: Sunil Sharma

Paigam Madre Watan

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں جشنِ تکمیل قرآن کا انعقاد. 

Paigam Madre Watan

AIMEP Founder President Dr. Nowhera Shaik Sets Sights on 500-Seat Lok Sabha Battle

Paigam Madre Watan