Delhi دہلی

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سمینار ’اردو ادب میں خاموشی بطور احتجاج اختتام پذیر

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سمینار ’اردو ادب میں خاموشی بطور احتجاج اختتام پذیر

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سمینار بعنوان ’ اردو ادب میں خاموشی بطور احتجاج‘ اختتام پذیر ہوا۔ 14؍ نومبر کو سمینار کے تین تکنیکی اجلاس ہوئے۔ پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر اختر الواسع نے کی۔ صدارتی تقریر کے دوران انھوں نے کہا ہر احتجاج خواہ خاموش ہو یا یا برملا، اس کی بنیاد خاموشی پر ہی ہوتی ہے۔ خاموش احتجاج تو خیر خاموش ہوتا ہی ہے لیکن برملا اظہار بھی خاموشی سے ہی جنم لیتا ہے۔ ایک زمانے تک خاموشی کو نظرانداز کیے جانے کے نتیجے میں وہ برملا احتجاج کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر عاصم صدیقی نے ’اردو ادب میں خاموش احتجاج، عالمی ادب کے تناظر میں‘، پروفیسر شیخ عقیل احمد نے ’اردو مثنوی میں خاموش احتجاج‘، ڈاکٹر نورین علی حق نے ’اردو افسانے میں احتجاج کی رمزیت‘، ڈاکٹر محمد مستمر نے ’اردو نظم میں خاموش احتجاج‘ اور ڈاکٹر نوشاد عالم نے ’اردو ادب میں احتجاج کی بدلتی صورتیں‘ کے عنوان سے مقالے پیش کیے۔ دوسرے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر خالد علوی نے کی، صدارتی خطاب میں انھوں نے کہا اردو ادب میں احتجاج کوئی نئی چیز نہیں ہے اردو کی بنیاد ہی احتجاج پر ہے۔ لیکن یہ ضرور ہے کہ اس سمینار کی وجہ سے خاموشی کی مختلف صورتوں کے اسباب اور ان کی فنکاری کو سمجھنے کے مواقع سامنے آئیں گے۔ خاموشی گفتگو کے مقابلے میں زیادہ مشکل اور صبر آزما ہوتی ہے ۔ اس اجلاس میں پروفیسر مظہر احمد نے ’اردو طنز و مزاح اور خاموش احتجاج‘، ڈاکٹر معصوم مراد آبادی نے ’اردو صحافت کا خاموش احتجاج‘ اور ڈاکٹر آصفہ زینب نے ’نیر مسعود کے افسانوں میں خاموش احتجاج‘ کے موضوع پر مقالے پیش کیے۔ تیسرے اور آخری اجلاس کی صدارت پروفیسر خالد اشرف نے کی۔ انھوں نے کہا میرا خیال تو یہ ہے خاموشی کو ئی اچھی چیز نہیں ہے، خاموشی ظالموں کے ہاتھ مضبوط کرتی ہے۔ ہمارے ملک میں اور ساری دنیا میں احتجاج کی ایک مستقل تاریخ ہے جس نے دنیا کے رخ کو تبدیل کردیا ہے، یہ خاموشی کے ذریعے ممکن نہیں۔ اس اجلاس میں ’پروفیسر قاضی عبید الرحمن ہاشمی نے ’غزل میں خاموشی بطور احتجاج‘، پروفیسر محمد کاظم نے ’اردو ڈراموں میں خاموشی بطور احتجاج‘، ڈاکٹر ارشد القادری نے ’غالب کے یہاں سکوت، طنز اور فکری انکار‘ اور ڈاکٹر ارشاد سیانوی نے پروفیسر اسلم جمشیدپوری کا مقالہ ’نئی صدی کے ناول میں تانیثی احتجاج‘ کے موضوع پر مقالات پیش کیے، سمینار کے اختتام پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے تمام صدور، مقالہ نگار اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

تصویر میں دائیں سے: ڈاکٹر خالد علوی، ڈاکٹر معصوم مرادآبادی، پروفیسر مظہر احمد اور ڈاکٹر آصفہ زینب۔

Related posts

The academic year 2024-25 at Jamia Niswan Al Salafia Tirupati is set to commence

Paigam Madre Watan

اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال، وزیر اعلی آتشی اور ایم پی سنجے سنگھ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو آخری خراج عقیدت پیش کیا

Paigam Madre Watan

IGNOU Signs an MoU With Maharashtra Knowledge Corporation Ltd to offer Work-based Bachelor of Business Administration (Services Management) Programme

Paigam Madre Watan