National قومی خبریں

مانو میں کامیاب مشاعرے کا انعقاد

حیدرآباد،(پی ایم ڈبلیو نیوز) مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، حیدرآبادبہ اشتراک بزم غزل،حیدرآباد کے زیر اہتمام بہ 5نومبر 2023 کو کل ہند مشاعرہ کا سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں انعقاد عمل میں آیا۔ نامور شاعر ڈاکٹر عقیل ہاشمی، سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد نے صدارت کی۔ پروفیسر سید عین الحسن ، شیخ الجامعہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ انھوں نے اس کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر منتظمین مشاعرہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں آتا رہے جس کے لیے یونیورسٹی ہر ممکن تعاون کرے گی ۔انھوں نے اس موقع پر غزل کی روایت پر بھر پور روشنی ڈالی ۔اس مشاعرے میں جن شعراء نے اپنے کلام سے سامعین محظوظ کیا ان میں افضل منگلوری ، جلیل نظامی ، ارادھنا پرشاد، طیب پاشا قادری، سیف نظامی ، نسرین حمزہ علی ، سید عدنان سلیم (بنیاد گزار بزمِ غزل) اور نرگس خان (بنیاد گزار بزمِ غزل ) شامل ہیں۔مشاعرے کی نظامت کا فریضہ ، افضل منگلوری نے انجام دیا۔ استقبالیہ کلمات عدنان سلیم نے پیش کےے۔ انھوں نے مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت اور بزمِ غزل کی جانب سے مشاعرے کے کامیاب انعقاد پرمنتظمین اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی ، ڈائرکٹر، مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت نے تمام مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

In Bangalore, Aalima Dr. Nowhera SheikhLaunches“ Bhart Vision Booklet”

Paigam Madre Watan

ممبئی اردو کتاب میلے کا ساتواں دن خواتین کے نام رہا، تانیثی ادب اور خواتین کی تعلیم پر مذاکرہ

Paigam Madre Watan

ڈاکٹر امام اعظم ، ریجنل ڈائرکٹر کولکتہ ، مانو کا انتقال

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar