Delhi دہلی

بی جے پی نے انتخابی بانڈز کے ذریعے دہلی میں شراب گھوٹالہ کیا: سنجے سنگھ

نئی دہلی عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ 11 ماہ بعد پیر کو ملک کی پارلیمنٹ میں گرج پڑے۔ اس دوران انہوں نے دہلی سمیت ملک کے سلگتے ہوئے مسائل پر مرکز کو خوب گھیرا۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شکست دینے کے لیے جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا ہے۔اس دوران انہیں نام نہاد شراب گھوٹالہ کے ایک فرضی کیس میں ڈال دیا گیا۔ جبکہ دہلی میں اصلی شراب گھوٹالہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیا ہے۔ بی جے پی نے اس معاملے میں ملزم شرتھ ریڈی سے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے 60 کروڑ روپے کی رشوت لی ہے۔ کچھ دن پہلے ٹرائل کورٹ نے کیجریوال کو ضمانت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بے قصور ہیں۔ ای ڈی کے پاس اس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ای ڈی کیجریوال کے خلاف بدنیتی سے کام کر رہی ہے۔ لیکن ٹرائل کورٹ کا حکم آنے سے پہلے ہی ای ڈی ہائی کورٹ گئی اور ان کی ضمانت پر روک لگا دی۔سنجے سنگھ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران وزیر اعلی اروند کیجریوال کو زبردستی یل میں ڈال دیا گیا۔ جب کہ انھوں نے دہلی میں بہتر تعلیم اور صحت کے لیے کام کیا۔ عوام کو مفت بجلی اور پانی فراہم کیا اور خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت فراہم کی۔ وزیر اعلی کیجریوال نے پورے ملک میں بہترین کام کیا ہے، لیکن انتخابات سے پہلے انہیں نام نہاد شراب گھوٹالہ کے ایک فرضی کیس میں پھنسایا گیا اور جیل میں ڈال دیا گیا۔ ملک کو معلوم ہونا چاہیے کہ شراب کا اصلی گھوٹالہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے شرتھ ریڈی سے 60 کروڑ روپے کی رشوت لے کر کیا تھا۔ ای ڈی کے تمام دلائل سننے کے بعد ٹرائل کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ضمانت دے دی۔ انہوں نے اپنے حکم میں واضح طور پر کہا کہ اروند کیجریوال بے قصور ہیں۔ ای ڈی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے اور وہ اروند کیجریوال کے خلاف بدنیتی سے کام کر رہی ہے۔ اس کے پاس منی ٹریل کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ لیکن تحریری حکم آنے سے پہلے ہی ای ڈی ہائی کورٹ گئی اور ضمانت پر اسٹے لے لیا۔ ایسے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ 9 سالوں میں دہلی کو صرف 324 کروڑ روپے دیے ہیں۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔ اس لیے وزیر صحت، نائب وزیر اعلی اور وزیر اعلی کو جیل میں ڈالنا ہوگا۔ ان کا مقصد دہلی کی ترقی میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے دہلی کو مفت ۔بجلی، پانی، یاترا اسکیم، راشن کی ہوم ڈیلیوری اور محلہ کلینک جیسی کئی اسکیموں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ کیا ریاستی حکومت کی اسکیموں کو روکنا مرکزی حکومت کا کام ہے؟مرکزی حکومت نے پنجاب کے دیہی ترقی اور قومی صحت فنڈ سے تقریباً 8 ہزار کروڑ روپے روک لیے ہیں۔ ملک کے عوام نے بی جے پی کو 240 سیٹیں دی ہیں۔ ملک میں مخلوط حکومت چل رہی ہے۔ اپوزیشن کا بھی یہاں کردار ہے۔ اگر مرکزی حکومت اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنا کر ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔جو لوگ دوسروں کو تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں خدا ان کو سیدھی راہ پر چلاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ بدعنوانوں کو بخشا نہیں جائے گا، لیکن آج ملک کے تمام بدعنوان ان کی پارٹی میں ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جیل میں ڈالنے سے وزیر اعظم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ہمارے لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنے سے ہماری پارٹی ختم ہونے والی نہیں ہے۔ ہم ان لوگوں سے لڑیں گے اور جیتیں گے۔

Related posts

سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو دستاویزات تیار کرنے کے لیئے آخری موقع دیا، حتمی سماعت 24/ جولائی کو کیئے جانے کا حکم جاری کیا

Paigam Madre Watan

इग्नू ने मनाया 38वां स्थापना दिवस; श्री विनय कुमार सक्सेना, माननीय उपराज्यपाल, दिल्ली इस अवसर पर मुख्य अतिथि के रूप में उपस्थित थे

Paigam Madre Watan

نئی دہلی کے سنگریلا یوروز ہوٹل میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی جانب سے منعقدہ ’ناری شکتی ‘ پروگرام میں ،پارٹی کی بانیہ و کل ہند صداور درجنوں فلاحی اداروں و ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے بدست ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے شعیب الرحمن عزیز ، اس پروگرام میں مرکزی وزیر مملکت برائے سوشل جسٹس اینڈامپاورمنٹ رام داس اٹھاولے نے بھی شرکت کی ۔

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar