Delhi دہلی

مولانا عزیز الرحمن سلفی سابق استاذ وشیخ الحدیث جامعہ سلفیہ کی کتاب”رشحات قلم“ پر اردواکادمی دہلی کی جانب سے ایوارڈکا اعلان

 نئی دہلی (پریس ریلیز: مطیع الرحمن عزیز)اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے سال 2020، 2021 اور 2022 کی کتابوں پر انعامات کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں استاذ الاساتذہ شیخ مولانا عزیز الرحمن سلفی سابق استاذ و شیخ الحدیث و تفسیر جامعہ سلفیہ بنارس کی کتاب رشحات قلم پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے انعام (پندرہ ہزار روپے) کیلئے منتخب کتابیں : جدید اردو شاعری (جناب توقیر احمد خاں)، اردو صحافت :آغاز سے 1857 تک کا ایک مختصر جائزہ(جناب معصوم مرادآبادی) دوسرے انعام(دس ہزار روپے) کے لیے منتخب کتابیں: طنزانچے (جناب اسد رضا)، آبروئے غزل (محترمہ انا دہلوی)، نیا حمام (ڈاکٹر ذاکر فیضی)،ابتدائی دور کی ناول نگار خواتین (ڈاکٹرراشدہ رحمن) اور ابرِ کرم (محترمہ مینوبخشی)تیسرے انعام (پانچ ہزار روپے) کے لیے منتخب کتابیں:اردو ادبی صحافت 1900 تا 1947 (دہلی کے حوالے سے) (ڈاکٹر قمرالحسن) اور تفہیم و تعبیر (ڈاکٹر عبدالباری قاسمی)۔
انعامات کتب برائے سال 2021:پہلے انعام (پندرہ ہزار روپے ) کے لیے منتخب کتابیں: فلسفہ تعلیم (ڈاکٹر محمد نعمان خاں)، نقشِ برسنگ (کچھ خراجِ تحسین، کچھ عقیدت)( جناب سہیل انجم)، اردو کے غیرمسلم شعرا اور ادبا (پروفیسر شہزاد انجم)، ا ±جالوں میں سفر (جناب انتظار نعیم)، افکار و اظہار (جناب معین شاداب)، تحریکِ نسواں اور خواتین افسانہ نگار (جلد اول) (ڈاکٹر تسنیم بانو)، تعلیم و تدریس کے عصری مباحث نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کے خصوصی حوالے سے (ڈاکٹر ریاض احمد)، اردو شاعری میں حب الوطنی (1947 کے بعد) ڈاکٹر زاہد احسن)دوسرے انعام (دس ہزار روپے) کے لیے منتخب کتابیں: راجندر سنگھ بیدی کی افسانہ نگاری ( ڈاکٹر پرویز شہریار)، ادب و ثقافت (ادبی مضامین کا مجموعہ) (ڈاکٹر سید فیضان حسن)، رشید حسن خاں کی ادبی جہات ( ڈاکٹر ابراہیم افسر)، غالب ہندی ادیبوں کے درمیان (جناب نوشاد منظر)،جنھیں میں نے دیکھا جنھیں میں نے جانا (ڈاکٹر شمع افروز زیدی)، مجھے بھی (محترمہ غزالہ قمر اعجاز) اور تیسرے انعام (پانچ ہزار روپے) کے لیے منتخب کتاب: دیدہ ور (جناب اختر اعظمی)۔
انعامات کتب برائے سال 2022:پہلے انعام (پندرہ ہزار روپے ) کے لیے منتخب کتابیں: حاصلِ تحقیق (پروفیسر شریف حسین قاسمی)، ہندوستان میں سلسلہ چشتیہ (آغاز و ارتقا)(ڈاکٹر غلام یحییٰ انجم )، جمیل مظہری فردنامہ (پروفیسر کوثر مظہری)، رات کی بات (جناب خورشید اکرم)، رباعی تحقیق (جناب امیر حمزہ)، اشارت ( جناب شاہد انور)، جدید اردو افسانے کا فکری و فنّی منظرنامہ( محمد حیدر علی)دوسرے انعام (دس ہزار روپے) کیلئے منتخب کتابیں : ایک ایسا بھی دور (کورونا کی ڈائری، وہ سات دن اور چند افسانے) (ڈاکٹر نعیمہ جعفری پاشا)، نئی امید کے پھول (جناب طالب رامپوری)، شاعروں کے قصے (جناب اقبال اشہر)، عاشق دلباختہ (جناب احمد علوی)، وقت مجھے لکھ رہا ہے (سیدہ نفیس بانو شمع)، دیوانِ آبرو (جناب سرفراز جاوید)، اردو صحافت (حقائق ، روایت اور امکانات) (ڈاکٹر شاہنواز ہاشمی)، کارپوریٹ میڈیا: ایک جائزہ(جناب اشرف علی بستوی)۔
تیسرے انعام (پانچ ہزار روپے) کے لیے منتخب کتابیں:نقوشِ خاطر (مفتی عطاءالرحمن قاسمی)، رشحاتِ قلم (جناب عزیزالرحمن سلفی)، بدلتے معاشرتی اقدار اور عورت (محترمہ شبنم آرا)، تشبیہ میں تقلیب کا بیانیہ ( ڈاکٹر نورین علی حق)، دہلی کے کتب خانوں میں اردو مخطوطات کا اشاریہ (ڈاکٹر عرفان رضا)منشی نول کشور انعام برائے بہترین ناشر (2022) ”البلاغ پبلی کیشنز“ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ عنقریب ہی جلسہ تقسیمِ انعامات میں تمام انعام یافتگان کی خدمت میں اکادمی کی جانب سے نقد انعامات کے علاوہ سرٹیفکیٹ اور اکادمی کا نشان پیش کیا جائے گا۔

Related posts

نئے کریمنل لا کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیے قومی اردو کونسل میں پروفیسر نزہت پروین کا لیکچر

Paigam Madre Watan

فوڈ سپلائی کے وزیر عمران حسین نے جی بی پنت اسپتال کا دورہ کیا اور صفائی کے نظام کا جائزہ لیا

Paigam Madre Watan

लोगों को रोजगार उपलब्ध कराने की दिशा में व्यावसायिक प्रशिक्षण पहल को बढ़ावा देने के लिए एमईपी की प्रतिबद्धता

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar