Delhi دہلی

بی جے پی والوں کو کام کرنا نہیں آتا، اس لیے ایف آئی آر ایف آئی آر کا کھیل کھیلتے رہتے ہیں: منیش سسودیا

نئی دہلی، عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا نے جمعہ کے روز بی جے پی پر شدید حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والوں کو عوام کے لیے کوئی کام کرنا نہیں آتا، اس لیے یہ لوگ صرف "ایف آئی آر، ایف آئی آر” کا کھیل کھیلتے رہتے ہیں۔ دہلی کے عوام نے انہیں کام کرنے کا مینڈیٹ دیا تھا، مگر انہوں نے گزشتہ 100 دنوں میں بجلی، پانی، تعلیم یا صحت کے شعبے میں ایک بھی قابلِ ذکر کام نہیں کیا۔ اسی ناکامی کو چھپانے اور نجی اسکولوں کی لوٹ، پاور کٹ، اور پانی کی قلت سے پریشان عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے بی جے پی جھوٹی تحقیقات کروا رہی ہے۔ جیسے پہلے کچھ نہیں نکلا تھا، ویسے ہی اب بھی کچھ نہیں نکلے گا۔تعلیم میں شاندار کام کو بدنام کرنے کی کوشش کی منیش سسودیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں شاندار اسکول بنے، اور تعلیم کے میدان میں تاریخی کام ہوا ، یہ پورا ملک جانتا ہے۔ بی جے پی نے سیاسی دشمنی کی بنیاد پر ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا اور جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی۔ یہ مکمل طور پر سیاسی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پچھلے 10 برسوں میں تمام ایجنسیوں کا استعمال کر کے عام آدمی پارٹی کے ہر لیڈر کی مکمل جانچ کی، لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔ بی جے پی صرف جھوٹے مقدمے درج کراتی ہے تاکہ کیس چلتا رہے اور عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔ اس معاملے میں بھی یہی ہوگا، کچھ نہیں نکلے گا۔منوج تیواری پر ہتکِ عزت کا مقدمہ منیش سسودیا نے بتایا کہ بی جے پی کے ایم پی منوج تیواری نے ان پر الزام لگایا تھا، جس پر انہوں نے منوج تیواری کے خلاف ہتکِ عزت defamation کا مقدمہ کیا اور اب منوج تیواری ضمانت پر باہر ہیں۔ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے، یہ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ بی جے پی کو کچھ بھی نہیں آتا ، نہ اسکول، نہ اسپتال، نہ انتظام منیش سسودیا نے کہا کہ بی جے پی کو نہ اسکول بنانا آتا ہے، نہ اسپتال، نہ محلہ کلینک؛ نہ سڑکیں بنانا آتا ہے، نہ بجلی پانی کا نظام ٹھیک کرنا۔ پچھلی ایک بارش نے دہلی کی حالت خراب کر دی ہے۔ سڑکیں ٹوٹی پڑی ہیں، ہر طرف بجلی کی کٹوتی ہو رہی ہے، اور نجی اسکولوں نے والدین کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ بی جے پی کے پکے حمایتی بھی فریاد کر رہے ہیں کہ پرائیویٹ اسکول ان کا استحصال کر رہے ہیں۔ایف آئی آر کے پیچھے مقصد صرف عوام کو بہکانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بی جے پی جھوٹے مقدمات کا سہارا لیتی ہے اور ایف آئی آر کا کھیل کھیلتی ہے۔ پہلے بھی کچھ ثابت نہیں ہوا، اب بھی کچھ ثابت نہیں ہوگا، لیکن مقصد صرف یہی ہے کہ عوام اصل مسائل کو بھول جائیں۔بی جے پی کارکن خود پریشان، عوام لاچار ۔منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کا کوئی بھی کارکن نہیں سمجھ پا رہا کہ ان کی حکومت آخر کیا کر رہی ہے۔ خود بی جے پی کارکن نجی اسکولوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ بی جے پی کے سخت حامی بھی سوشل میڈیا پر شکایت کر رہے ہیں کہ پاور کٹ اور خستہ حال سڑکوں نے دہلی کی حالت خراب کر دی ہے۔ ایک بارش نے پوری دہلی کو بے حال کر دیا ہے۔بی جے پی والے بس ایف آئی آر کراتے ہیں، میں تو کام کرتا ہوں”منیش سسودیا نے آخر میں کہا کہ بی جے پی والے صرف کیجریوال کو گالیاں دینے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے میں مصروف ہیں، کیونکہ انہیں کچھ اور آتا ہی نہیں۔ وہ ایف آئی آر-ایف آئی آر کھیلتے رہیں، مگر "میں تو کام کرتا ہوں۔”

Related posts

خواجہ غریب نواز کے 813 ویں عرس کے موقع پر عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سونپی عقیدت سے بھری چادر

Paigam Madre Watan

سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری غیر قانونی

Paigam Madre Watan

‘واشنگ مشین’ مہم کے ذریعے بی جے پی اور وزیر اعظم کی انسداد بدعنوانی مہم کو بے نقاب کر رہی ہے آپ: گوپال رائے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar