نئی دہلی، دہلی میں ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی ملنے پر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی چار انجن حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ "آپ” کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سمیت دیگر رہنماؤں نے دوارکا کے دو اسکولوں اور ایک کالج کو بم سے اُڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد بچوں اور والدین کی حفاظت کو لے کر گہری تشویش کا اظہار کیا اور بی جے پی کی چاروں انجن حکومت کو دہلی میں ناکام قرار دیا ہے ۔ ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا کہ بار بار اسکولوں کو مل رہی دھمکیوں کے باوجود آج تک ایک بھی ملزم گرفتار نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ٹھوس کارروائی کی گئی۔اروند کیجریوال نے ایکس پر کہا کہ دہلی پبلک اسکول، دوارکا سمیت کئی اسکولوں کو آج پھر بم کی دھمکیاں ملی ہیں۔ دہلی کے اسکولوں کو بار بار دھمکیاں ملتی ہیں لیکن آج تک نہ کوئی پکڑا گیا ہے اور نہ کوئی کارروائی ہوئی ہے۔ بی جے پی سے نہ دہلی سنبھل رہی ہے اور نہ ہی دہلی کی قانون و نظم۔ بی جے پی کی چار انجن والی حکومتیں دہلی میں پوری طرح فیل ہو چکی ہیں۔”آپ” کی سینئر لیڈر اور دہلی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف آتشی نے بھی دہلی میں اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی مل رہی دھمکیوں پر بی جے پی کی مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھ لیا۔ انہوں نے ایکس پر کہا کہ اسکولوں میں دھمکیاں ملنے کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے ۔ دہلی کے اسکولوں کو پھر بم سے اُڑانے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ دہلی پولیس آخر کر کیا رہی ہے؟ بچے اور والدین خوف میں ہیں لیکن بی جے پی کی چار انجن حکومت ان کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔”آپ” کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے ایکس پر کہا کہ گزشتہ 2 سال سے دہلی کے اسکولوں کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں، لیکن امیت شاہ جی کی پولیس کچھ نہیں کر پا رہی ہے۔ "آپ” کے رہنما جَاسمین شاہ نے ایکس پر کہا کہ دہلی میں اسکولوں کو اس طرح کی دہشت گردانہ دھمکیاں پچھلے ایک دہائی سے عام بات ہو گئی ہیں۔ آج تک ایک بھی شخص کو سزا نہیں دی جا سکی۔ اگر مودی حکومت قومی دارالحکومت کے بچوں کو محفوظ نہیں رکھ سکتی تو ملک کی حفاظت کے لیے ان پر بھروسہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ دوسری طرف، ایم سی ڈی میں "آپ” کے قائدِ حزبِ اختلاف انکُش نارنگ نے ایکس پر کہا کہ دہلی پبلک اسکول دوارکا سمیت کئی اسکولوں کو آج ایک بار پھر بم کی دھمکی ملی ہے۔ یہ کوئی پہلی واردات نہیں ہے۔ دہلی کے اسکول مسلسل دھمکیوں کا شکار ہو رہے ہیں لیکن نہ اب تک کوئی قصوروار پکڑا گیا اور نہ کوئی ٹھوس کارروائی ہوئی۔ بی جے پی کی چار انجن حکومت سے نہ دہلی سنبھل رہی ہے اور نہ ہی دارالحکومت کی قانون و نظم۔ دہلی میں بی جے پی کی حکومتیں پوری طرح ناکام ثابت ہو چکی ہیں۔
previous post
next post
Related posts
Click to comment