Delhi دہلی

ہم نصابی وثقافتی سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ گیر شخصیت کے ارتقاء میں ممدودومعاون/پروفیسر اقتدار محمد خان

شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں سا لانہ سہ روزہ ثقافتی تقریبات ’’انسپائرو۲۰۲۴ ء‘‘ کا آغاز


نئی دہلی:’’ہم نصابی وثقافتی سرگرمیاں طلبہ کی عملی زندگی میں اطلاق کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیکھنے کے عمل اور اس کی منتقلی کو فروغ دیتی ہیں۔ان سرگرمیوں سے ان میں نہ صرف تخلیقی،فیصلہ سازی،جدت طرازی اورجمالیاتی قدردانی کی صلاحیتیں بیدار ہوتی ہیں بلکہ ان کی مدد سے وہ ایک ہمہ گیر شخصیت اختیار کرسکتے ہیں۔‘‘ ان خیالات کا اظہارپروفیسر اقتدار محمد خان،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیزاورڈین،فیکلٹی آف ہومینٹیز اینڈ لینگویجز نے بزم طلبہ کی جانب سے منعقدسہ روزہ سالانہ ثقافتی تقریبات ’’انسپائرو ۲۰۲۴‘‘کی افتتاحی تقریب میں کیا۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ ان ثقافتی سرگرمیوں سے نظم وضبط ،قوت برداشت اوررواداری کا جذبہ حاصل کریں تب ہی ان کا اصل مقصد حاصل ہوسکے گا۔ڈاکٹر خورشید آفاق،مشیر بزم طلبہ نے کلچرل کمیٹی کے ذمہ داران کومبارک باد دی اور طلبہ کو پروگرام کے اغراض ومقاصد سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ثقافتی تقریبات طلبا کی متنوع صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ ندا پروین ،کوآرڈینیٹر،کلچرل کمیٹی نے بتایا کہ سہ روزہ ثقافتی تقریب میں آج قرأت، نعت،ڈبیٹ شاعری، بیت بازی، مضمون نویسی کے مقابلے ہو رہے ہیں اوربرجستہ تقریر،سلوگن رائٹنگ، خطاطی، بیسٹ یوز آف ویسٹ اورفوڈ فیسٹیول وغیرہ کے مقابلے اگلے دنوں میں ہوں گے۔ان میں مختلف شعبوں کے ڈھائی سو سے زائد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا ہے۔مقابلوں میںکام یاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو سند اور ٹرافی سے نوازا جائے گا۔پروگرام کا آغاز شعبہ کے طالب علم وسیم احمدکی تلاوت کلام سے ہوا۔بزم طلبہ کے نائب صدرابوسالم یحییٰ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔کلچرل کمیٹی کے ذمہ دار محمد شہنوازنے سہ روزہ پروگرام کا تفصیلی تعارف کرایا۔نظامت کے فرائض جویریہ عبداللہ نے انجام دیے۔اسی دوران کلچرل کمیٹی کی جانب سے نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا،اس میں طلبہ نے ’’ مسلمانوں کی فنون لطیفہ اور سائنس وٹکنالوجی میں خدمات‘‘،’’ اسلامی خطاطی‘‘،’’اسلامک اسٹڈیز سے آپ کیا سمجھتے ہیں‘‘جیسے اہم موضوعات کو اجاگرکرنے کی کوشش کی ہے۔ثقافتی پروگرام کو کام یاب بنانے میں شعبہ کے اساتذہ کے علاوہ خنساء،سکینہ خلود، فارحہ ارشاد، مصباح خان،صادقہ ارم،عرشی احمد،عاتکہ خانم،سمیہ خاتون،عائشہ زہرہ،شگفتہ سخاوت،ثنافرمان،تسنیم،منتشاء،سعدیہ مرزا،افشاں مبشر،عفت نور،ملیحہ،ناہید نور،درخشاں اورمنزہ ناز وغیرہ کا اہم کردار رہا ۔

Related posts

AIMEP is committed to the advancement, revitalization, and enrichment of the Urdu language through its unwavering pursuit of promotion, renewal, and development: Aalima Dr. Nowhera Sheikh

Paigam Madre Watan

حیدر آباد میں اسد اویسی، سید اختر اور عبد الرحیم کی شراکت سے

Paigam Madre Watan

منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنا بی جے پی کے منہ پر بڑا طمانچہ ہے: عمران حسین

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar