Delhi دہلی

شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی میں ’’بزم صوفی فیسٹیول‘‘کا انعقاد

شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی میں یکم دسمبر بروز پیر 2025 کو خواجہ احمد فاروقی میموریل لائبریری میں "بزم صوفی فیسٹیول’ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام بہ اشتراک بزم لیٹریچر فاؤنڈیشن اور شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی کی تعاون سے منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر ملیکا مشرا (لکسووا کے فاؤنڈر) مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔یہ تقریب ایک کوی سمیلن۔ مشاعرہ اور صوفی بینڈ کی کارکردگی پر مشتمل تھا۔پروگرام کا افتتاح انوشا وسنوی نے کیا۔وسیم سیدھارتھ نگری نے مشاعرہ کی نظامت کا فرائض انجام دیا۔محفل کی شروعات شاعرہ ایشیکا بھارتی نے اپنے کلام کے ذریعے کیا۔ بعد ازاں محترمہ مسکان مجید ، جناب ثاقب مجید اورمحترم کبیر وغیرہ نے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔ اس کے بعد ” میں عاشق معشوق بھی” کے عنوان پر صدر شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی پروفیسر ابو بکر عباد نے اپنی نظم پیش کی۔اس کے بعد کرنل سنجے چترویدی اورآرون شریوستاوا، بزم لیٹریچر فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر ریشبھ سیٹھ اورمحترم معین شاداب غیرہ نے اپنی شاعری سے محفل کی رونق کو خوب بڑھایا۔پھر صوفی بینڈ کی محفل سجی جس میں دانش خان، ویشال شرما، بھاشکر ورما اور وینے نے غزل، گیت اور صوفی قوالی سے مجمع کو مسحور کن کر دیا۔ آخر میں اس پروگرام کا صدر محترم الوک اویرال نے صدارتی خطبہ پیش کیا اور اپنے کلام سے نوازا۔ریشبھ سیٹھ نے تمام مہمان، اساتذہ اور طلبا کا شکریہ ادا کیا۔اس پروگرام کو مزید رونق بخشنے کے لئے پروفیسر علیم اشرف۔ پروفیسر متھن کمار۔ پروفیسر مشتاق عالم قادری۔ ڈاکٹر عارف اشتیاق۔ ڈاکٹر سنتوش کمار۔ ڈاکٹر سید اکرم حسین۔ محترم کلدیپ آنند اور شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی اور دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات کثیر تعداد میں موجودشامل ہوئے۔

Related posts

Times of India and BBC publish eye-catching report

Paigam Madre Watan

اے آئی ایم ای پی بھارت کے ڈھانچے کی تشکیل میں تبدیلی اور ترقی کیلئے پرجوش وژن پیش کرتی ہے : عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Paigam Madre Watan

وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے نئے بس روٹ 711A کا افتتاح کیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment