Delhi دہلی

بی جے پی حکومت کے ظلم سے تنگ آ کر پورا گجرات کہہ رہا ہے کہ ‘بی جے پی گجرات چھوڑو’: کیجریوال

نئی دہلی؍گجرات، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پیر کے روز راجکوٹ میں بی جے پی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار کسان خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جھوٹے مقدمات میں جیل جانے کے بعد رہا ہونے والے کسانوں کو اعزاز سے نوازا اور ان سے گفتگو کی۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے جبر سے پورا گجرات پریشان ہے اور اب یہ آواز اٹھ رہی ہے کہ بی جے پی گجرات چھوڑو۔ مہاتما گاندھی جی نے ‘انگریزوں بھارت چھوڑو’ تحریک سے انگریزوں کو ملک سے باہر نکالا تھا، اور اب ہڑدڑ سے شروع ہونے والی یہ تحریک بی جے پی کو گجرات سے باہر کرے گی۔ انگریزوں کی طرح بی جے پی کو بھی یہ گھمنڈ ہو گیا ہے کہ اسے گجرات کی حکومت سے کوئی نہیں ہٹا سکتا، مگر اس بار ان کا یہ غرور چکناچور ہوگا۔ اس موقع پر گجرات انچارج گوپال رائے، ایم ایل اے گوپال اٹالیا سمیت دیگر سینئر رہنما بھی موجود رہے۔اروند کیجریوال نے کسان خاندانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان بھائی صرف اپنی نہیں بلکہ پورے گجرات کے کسانوں کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ہمارا ملک 150 سال تک غلام رہا۔ ایسا لگتا تھا کہ ہندوستان کبھی آزاد نہیں ہوگا۔انگریزوں کو غرور تھا کہ ہندوستانی ہمیشہ ان کے غلام رہیں گے۔ لیکن گجرات کے رہنے والے مہاتما گاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل نے پورے ملک کو آزاد کرایا۔ گزشتہ 30 برسوں سے گجرات میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ بی جے پی کو بھی یہی غرور ہو گیا ہے کہ انہیں حکومت سے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔ اسی لیے یہ لوگ لاٹھی، آنسو گیس، جیل اور ایف آئی آر کے ذریعے عوام کو دبانا چاہتے ہیں۔ مگر اب گجرات کے عوام کے دلوں سے ان کا خوف ختم ہوتا جا رہا ہے۔

Related posts

آج ارکان پارلیمنٹ کو ایوان سے معطل نہیں کیا گیا، جمہوریت معطل ہوئی ہے: راگھو چڈھا

Paigam Madre Watan

ہمارے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، آج نہیں تو کل سب کچھ ختم ہو جائے گا، دہلی والوں کا کوئی کام نہیں رکنے دیں گے: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

AIMEP’s comprehensive approach towards fostering gainful employment in India encompasses a multifaceted array of strategies spanning various sectors. : Aalima Dr. Nowhera Shaikh

Paigam Madre Watan

Leave a Comment