Delhi دہلی

آل انڈیا مسلم محاذ کے وفد کی نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے میں حاضری,

نئی دہلی،  آل انڈیا مسلم محاذ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نئی دہلی میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں وفد نے ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای صاحب کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وفد نے اس خاص موقع پر ہندوستان میں ایران کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر محمد فتح علی صاحب سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کرتے ہوئے ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد کی قیادت آل انڈیا مسلم محاذ کے صدر حاجی محمد حیدر اعظم، سید افتخار حسین اور الحاج محمد عرفان احمد نے مشترکہ طور پر کی۔خاص وفد کے اراکین نے اپنے مشترکہ طور پر پریس میڈیا کے اراکین کو دیے گئے بیان میں کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ خود ایک بڑا مسئلہ ہے۔ الحاج محمد عرفان احمد اور حاجی حیدر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بقا اور عالمی امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ موجودہ بحرانوں کے سمندر سے امن کا پیغام ابھرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان، جو مہاتما بدھ جی کی سر زمین کے طور پر دنیا میں امن و آشتی کا علمبردار رہا ہے، ہمیشہ امن کے راستے کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عالیجناب نریندر مودی صاحب کے اس مؤقف کو بھی دہرایا کہ تمام تنازعات کاحل صرف امن اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، جنگ کسی مسئلے کا مستقل حل قطعی نہیں ہوسکتی۔
وفد میں محمد ساجد شیخ، عبدالباسط، سلیم راجہ، حاجی دولہا، عباس نقوی، علی نقوی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شامل تھیں، جنہوں نے ایرانی قیادت اور عوام کیساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
آخر میں خصوصی وفد نے مجموعی طور پر دعاکی کہ موجودہ عالمی حالات میں امن و استحکام قائم ہو اور انسانیت کو درپیش چیلنجز کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔

Related posts

بھگوان شری رام کے استقبال کے لیے پورا ملک قطار میں کھڑا ہے، دہلی والے بھی اس میں پیچھے نہیں: دلیپ پانڈے

Paigam Madre Watan

 اویسی کی قوم وملک کو ڈبونے کیخلاف مقدمہ ناقابل تسخیر اور جائز

Paigam Madre Watan

सुप्रीम कोर्ट ने हीरा ग्रुप से गिरफ्तारी और धन की मांग के आरोप हटाए

Paigam Madre Watan