Delhi دہلی

آسام میں بارش اور سیلاب کی قہرسامانی سے متاثرین کی امداد قومی و انسانی فریضہ/مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

دہلی:31/جولائی  مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے آسام کے مختلف اضلاع میں آئے بھیانک سیلاب پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے اور اسے عظیم قدرتی آفت قرار دیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر جان و مال، مویشی، کھیتی باڑی حتی کہ گھربار تباہ و برباد ہوئے ہیں۔ امیر محترم نے اپنے بیان میں اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی ریلیف اور باز آبادکاری کے لیے آگے آئیں ،کیونکہ یہ ایک بڑا قومی اور انسانی فریضہ ہے۔ مولانا سلفی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس طرح کے قدرتی آفات ہم انسانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنے پالنہار سے لو لگائیں ،ابنائے وطن کے حقوق ادا کریں، غلطیوں کی اصلاح کریں اور ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اللہ تعالی ملک و ملت کو ہر طرح کی آفات و بلیات سے محفوظ رکھے۔ آمین

Related posts

"آپ” خواتین ونگ نے بی جے پی لیڈر پرویش ورما کے گھر پر دوسرے دن بھی ہنگامہ برپا کیا،

Paigam Madre Watan

ضلع جمعیتہ لکھنؤ کے نایب صدرجمعیتہ القریش اترپردیش کے جنرل سیکرٹری چوہدری آل عمر قریشی کا حرکت قلب بند ہونے کے سسبب انتقال۔ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں عیش باغ قبرستان میں تدفین ۔

Paigam Madre Watan

 رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں ہیرا گروپ کی انقلابی پیش قدمی

Paigam Madre Watan