Blog

علم حدیث و فقہ کی دنیا میں ایک عظیم علمی تحفہ! بلوغ المرام من أدلّة الأحكام (اردو ترجمہ وشرح)

علم حدیث و فقہ کی دنیا میں ایک عظیم علمی تحفہ!
بلوغ المرام من أدلّة الأحكام (اردو ترجمہ وشرح)

مؤلف و شارح: فضیلۃ الشیخ محمد جعفر انوار الحق عالیاوی ہندی-حفظہ اللہ-
علم و تحقیق کے شائقین، بالخصوص طلباء اور اہل علم کے لیے ایک نہایت خوش آئند اور مسرت بخش خبر ہے کہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب ”بلوغ المرام“ کا جدید، جامع اور تحقیقی ترجمہ وشرح اپنے تمام تر جمال اور علمی رعنائیوں کے ساتھ منظر عام پر آرہی ہے۔
یہ شاہکار ہمارے محترم و مکرم استاد فضیلۃ الشیخ محمد جعفر انوار الحق ہندی حفظہ اللہ کی تقریباً تیس (30) سالہ علمی، تدریسی اور تحقیقی محنتوں کاثمرہ ہے۔ شیخ محترم کا اسلوب تدریس جتنا نرالا، دلنشین اور اثر انگیز ہے، وہی علمی اور تحقیقی رچاؤ آپ کے اس قلمی شاہکار میں بھی پوری طرح جلوہ گر ہے۔ ہم نے بحیثیت طالب علم جن علمی باریکیوں اور نکات کو شیخ محترم کے درس میں سمجھا اور جو نقوش ہمارے ذہنوں پر ثبت ہوئے، اب وہ سب اس عظیم کتاب کی صورت میں امت کے سامنے آ رہے ہیں۔
گرچہ شیخ محترم کے علمی مقام کے سامنے ہم جیسے کم علموں کا کچھ لکھنا جرأت اور بے ادبی کے مترادف ہے، لیکن بطور شاگرد اس بیش بہا علمی تحفے کا تعارف پیش کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
کتاب کی چند نمایاں علمی وفنی خصوصیات:
1️⃣ صحت و ضعف کا حکم: محدثانہ منهج کے مطابق احادیث کی استنادی حیثیت اور صحت وضعف کا واضح حکم لگایا گیا ہے۔
2️⃣ مفہوم حدیث پر ترکیز: طویل اور غیر ضروری بحثوں کو چھوڑ کر صرف اور صرف حدیث کے اصل مفہوم اور اس کے شرعی احکام پر بنیادی توجه دی گئی ہے۔
3️⃣ جدید فقہی مسائل کا حل: دور حاضر کے جدید اور معاصر فقہی مسائل پر دلائل کی روشنی میں سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔
4️⃣ راجح قول کی تعیین: اختلافی مسائل میں مختلف اقوال کی طوالت سے گریز کرتے ہوئے دلائل سے ثابت شدہ "راجح قول” کی تعیین کی گئی ہے۔
5️⃣ تعارض احادیث کا علمی محاکمہ: بظاہر متعارض نظر آنے والی احادیث میں تطبیق وترجیح کا نہایت دقیق اور علمی محاکمہ کیا گیا ہے۔
یہ کتاب 3 جلدوں میں تقریباً 1500 صفحات پر محیط ہے اور پرنٹنگ کے لیے بھیج دی گئی ہے اور ان شاء اللہ اگلے دو ہفتوں کے اندر آپ کے ہاتھوں میں ہوگی!
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شیخ محترم کی اس محنت کو شرف قبولیت سے نوازے اور اس کتاب کو تمام طالبان علوم نبویہ اور اہل علم کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین!
پوسٹ کو شیئر کر کے دیگر احباب تک بھی یہ خوشخبری پہنچائیں!
ڈاکٹر حفیظ الرحمن سنابلی
پرنسپل جامعہ عالیہ عربیہ مئو
یکم ستمبر 2026

Related posts

ہمارے گھر کیوں اجڑ رہے ہیں، اسے کیسے سنوارا جائے؟ مفتی اشفاق قاضی

Paigam Madre Watan

جامعہ خلفاء راشدین،پورنیہ میں ”النادی العربی” کے دو روزہ تعلیمی پروگرام کا شاندار انعقاد

Paigam Madre Watan

ہیرا گروپ: حیدرآباد کی رئیل اسٹیٹ میں آرام و آسائش کی نئی جہت

Paigam Madre Watan