National قومی خبریں

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں یومِ ترغیبِ مطالعہ کا انعقاد

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں یومِ ترغیبِ مطالعہ کا انعقاد

مطالعے کی عادت طلبہ کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارتی ہے: ڈاکٹر ساجد نعیم

مالیگاؤں (پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی، منصورہ کے زیرِ اہتمام انجینئرنگ اینڈ پولی ٹیکنک کالج، مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) میں بروز جمعرات، 15 اکتوبر 2026ء کو سابق صدرِ جمہوریہ ہند، ممتاز سائنس داں اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یومِ پیدائش کے موقع پر یومِ ترغیبِ مطالعہ منایا گیا۔ یہ پروگرام سینٹرل لائبریری میں منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے کتابوں کا مطالعہ کرکے ڈاکٹر عبدالکلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مقررِ خصوصی ڈاکٹر ساجد نعیم نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی شخصیت، علمی خدمات اور سائنسی میدان میں ان کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو تحقیقی مقالات، سائنسی جرائد، رسائل اور کتابوں کے مطالعے کی اہمیت سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ کتابوں کو اپنا دوست بنائیں اور موبائل فون و سوشل میڈیا پر غیر ضروری وقت صرف کرنے سے گریز کریں۔ مطالعے کی عادت نہ صرف علم میں اضافہ کرتی ہے بلکہ طلبہ کی فکری صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور تحقیقی رجحان کو بھی فروغ دیتی ہے۔

یہ پروگرام پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل احمد کی رہنمائی میں طلبہ میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے اور انہیں لائبریری کے باقاعدہ استعمال کی ترغیب دینے کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے اغراض و مقاصد شگفتہ پروین نے پیش کیے، جبکہ اختتام پر ڈاکٹر للت سوناونے نے اظہارِ تشکر کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر دلاور حسین، پروفیسر پرویز شیخ، صدیق احمد سمیت دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی موجود تھا۔

Related posts

हरियाणा सरकार ने नागरिक सुरक्षा नियम, 1968 के प्रावधानों को लागू करने और निगरानी करने के लिए नागरिक सलाहकार समिति का किया गठन – डॉ. सुमिता मिश्रा

Paigam Madre Watan

دین کو مکمل طورپر باقی رکھنے کیلئے باطل طاقت کے سامنے ڈٹ جانا اُسوۂ حسینیؓ

Paigam Madre Watan

نامور عالم شیخ عبدالغفار سلفی کی مالیگاؤں آمد

Paigam Madre Watan