National قومی خبریں

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ‘‘ایک شام قومی یکجہتی کے نام ‘‘ کل ہند مشاعرہ کا عظیم الشان پیمانے پر کامیاب مشاعرہ کا انعقاد

چاک ہے جگر پھر بھی آئے ہیں رفوکرکے، جائیں گے حقیقت سے تم کو روبرو کرکے ::پیار کی اس سے اور بڑی مثال کیا ہوگی ، ہم نماز پڑھتے ہیں گنگا میں وضو کرکے

بیدر۔ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے بتایا کہ شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ایک شام قومی یکجہتی کے نام عظیم الشان پیمانے پر کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کا مقصد ہندوستان میں رواداری، مشترک تہذیب و ثقافت، محبت اور بھائی چارگی کی روایت بہت قدیم ہے۔ اس روایت کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔اس مشاعرہ سے ہمیں یہی پیغام دینا تھا۔ اس روایت کو ہم برقرار رکھیں گے۔ آپسی میل ملاپ اور اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کے مقصد سے ہی اس کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ہے اور اردو شاعری اس فریضہ کو ہمیشہ انجام دیتی رہی ہے۔ مذکورہ بالا خیالات کا اِظہار وہ کل ہند مشاعرہ کے افتتاحی پروگرام میں ہندو، مسلم ،سکھ، عیسائی طبقے کے ذمہ داران کے ساتھ شمع روشن کرکے باضابطہ مشاعرہ کا افتتاح کرنے کے بعد کیا ۔مشاعرہ میں بطور خصوصی مندو بین میں بیدر کے سرپینٹنڈینٹ آف پولیس مسٹرچن بسونا ایس ایل کے علاوہ کرناٹک کے رکن قانون ساز کونسل جناب محمد عبدالجبار صاحب ،مجلسِ بلدیہ بیدر کے چیئرمین جناب محمد غوث صاحب ،جناب عبدالحسیب صاحب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر ،جناب عبدالمقیت صاحب ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر ، جناب محمد مسیح الدین صاحب منصبدار بیدر،جناب سید سمیع عرف ماجولالہ صاحب پربھنی ، جناب عبدالمنان سیٹھ ریساتی نائب صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کرناٹک کانگریس ،میر محتشم علی

خان صاحب حیدرآباد کے علاوہ کرناٹک اور مہاراشٹرا ،تلنگانہ سے خصوصی مندوبین نے شرکت کی۔مشاعرہ کے شہ نشین پر جناب عبدالحنّان سیٹھ صاحب ڈائریکٹرشاہین ادارہ جات بیدر جو ایک بہترین سخنور ہیں اور انھیں ملک کے معروف شعراء کے سینکڑوں اشعاریاد ہیں نے بارہا اپنے اور دیگر معروف شعراء کے اشعار سنا کر سامعین کو خوب محظوظ کیا ۔ابتداء میں بیدر کے ادیب و شعراء محمدامیر الدین امیر ؔ،سید جمیل احمدہاشمی صاحب ، محمد کمال الدین شمیم ؔصاحب ،سید عبدالطیف خلیشؔ صاحب،مقصود علی مقصود ؔ اور محمدامین الدین نواز (محمد امین نواز ) کو ان کی اُردو کے تئیں خدمات پر اُردو رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔اس تہنیتی تقریب کی نظامت جناب عبدالحنّان سیٹھ نے نہایت بہترین اندازمیں چلائی ۔قبل ازیں مشاعرہ گاہ سے اُردو کے دو بین الاقوامی شاعر جناب منور ؔرانا اور راحت ؔاندور صاحب کی دو ویڈویو کلیپ تیا رکرکے تعزیت کرتے ہوئے انھیں یاد کیا گیا ۔اس کے بعد مشاعرہ کا باضابطہ آغاز ہوا اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ناظمِ مشاعرہ جناب ندیم فرخ نے باضابطہ مشاعرہ کی نظامت سنبھالی اور سب سے پہلے جناب طاہر فراز صاحب نے حمد باری تعالی اور و نعت رسول پڑھ کر مشاعرہ کی بہترین شروعات کرکے ماحول کو نورانی کردیا ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ اُردوکے مایہ ناز شعراء کرام عمرانؔ پرتاپ گڑھی،طاہر فراز،ابرار کاشف،محشرؔ آفریدی کے اشعار کو سامعین نے خوب پسند کیا اور زبردست داد و تحسین پیش کیا اور بارہا ان کے کلام کو سننے کی خواہش ظاہر کی اور سامعین کی خواہش کے مطابق شعراء نے اپنا کلام سنا کر مشاعرہ کواوربلندیوں پر پہنچادیا ۔دیگر شعرا کرام میں حامدؔ بھساولی ،عثمان مینائیؔ،معروف ؔرائے بریلوی،انور کمالؔ بحرین،وجئے آنند ماہرؔ ، شفیق ؔعابدی کے علاوہ مقامی مزاحیہ شاعر محمد حامدسلیم حامد کے اشعار کو بھی سامعین نے خوب پسند کیا اور زبردست داد و تحسین سے نواز ا۔خصوصی طورپر طاہر فرازؔ صاحب کی ’’مائی‘‘ نظم کو سامعین نے خوب پسند کیا اور عمران پرتاپ گڑھی کی فلسطین کے معصوم بچوں پر دعائیہ نظم کے علاوہ ان کے قومی یکجہتی پر ذیل کے اشعار چاک ہے جگر پھر بھی آئے ہیں رفوکرکے، جائیں گے حقیقت سے تم کو روبرو کرکے ::پیار کی اس سے اور بڑی مثال کیا ہوگی ، ہم نماز پڑھتے ہیں گنگا میں وضو کرکے ۔کو بہت پسند کیا گیا ۔شعرا ء نے مشاعرہ سے قبل شاہین ادارہ جات بیدر کے نظامِ تعلیم اور خصوصی طورپر ان حفاظ بچوں سے ملاقات کی جنھوں نے کبھی عصری تعلیم حاصل نہیں کی تھی ان بچوں کیلئے بنائے گئے AICU نام سے بنائے گئے تعلیمی نظام کی بہت تعریف کی۔اور کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب نے جوحفاظ اور تعلیم منقطع کرنے والے بچوں پر محنت کررہے ہیں واقعی یہ قابلِ تقلید تحریک ہے۔اس نظامِ تعلیم سے سینکڑوں حفاظ ڈاکٹر س، انجینئرس کے علاوہ اعلی تعلیم حاصل کرکے آج ملک و بیرون ممالک برسرِ خدمات ہیں ۔ رات تقریباً3:30بجے تک مشاعرہ رہا جناب عبدالحنّان سیٹھ صاحب کے اِظہار تشکر پر مشاعرہ کا اختتام عمل میںآیا۔

Related posts

हीरा ग्रुप कानूनी सर्वोच्चता द्वारा पूर्णतः समर्थित है

Paigam Madre Watan

 ایس اے بلڈرس: حیدر آبادی سرزمین کا بے تاج زمین مافیا

Paigam Madre Watan

قرآن کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی کامیابی مضمر:مفتی ریاض مظاہری

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar