Delhi دہلی

وزیر اعظم فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکانے والے تقاریر کے بعد اب بے معنی تقاریر کررہے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی ۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات 2024کے ابتدائی مراحل کے بعد بوکھلائے ہوئے نظر آر ہے ہیں اور بے معنی تقاریر کررہے ہیں۔ جو ایک جمہوری ملک کے وزیر اعظم کے طور پر انہیں شوبھا نہیں دیتا ہے۔ منگل سوتر کی چوری، ہندو املاک کو ضبط کرنے اور اسے مسلمانوں میں تقسیم کرنے، کرکٹ ٹیم میں صرف مسلمانوں کو منتخب کرنے وغیرہ جیسے فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکانے والے عجیب و غریب تبصروں کے بعد، ان کا تازہ ترین آف ٹریک مضحکہ خیز بیان کانگریس پارٹی کا اڈانی اور امبانی سے کالا دھن وصول کرنے کے بارے میں ہے،جبکہ وہ دونوں خود مودی کے دوست ہیں۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2014سے مودی حکومت کے تحت ملک نے نہیں بلکہ اڈانی اور امبانی نے ترقی کی ہے۔ وہ حکمران پارٹی کے اہم مالی معاون رہے ہیں۔ مودی کو کھبی اس بات کی فکر نہیں رہی کہ اڈانی اور امبانی سے بی جے پی کو ملنے والا پیسہ کالا تھا یا سفید۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ED) مودی کی زیر قیادت موجودہ حکومت کے کلیدی ہتھیاروں میں سے ایک ہے، جو اپنے مخالفین کو کمزور کرنے اور انہیں اپنے ساتھ لانے کے لیے ہے۔ اگر وزیر اعظم کو یقین ہے کہ اڈانی اور امبانی کا پیسہ کالا ہے تو انہیں ان سب کو بک کرنے کے لیے ای ڈی کی خدمات حاصل کرنی چاہئے تھی۔ان کا اچانک یہ خیال کہ اڈانی اور امبانی کالا دھن تقسیم کرنے والے ہیں مضحکہ خیز ہے۔ یہ ملک کے لیے شرم کی بات ہے کہ اس کے وزیر اعظم نے نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے والے تقاریر کے بعد، اب ایک گلی محلے کے سیاستدان کے درجے تک پہنچ کر ایسے مضحکہ خیز تقاریر کرکے 400پار کی بیان بازی کررہے ہیں۔

Related posts

ہر شخص اپنا محاسبہ کرے کہ وہ آئین پر کتنا عمل کرتا ہے؍ مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

Paigam Madre Watan

“Owaisi faces Rs 100 crore defamation suit after losing case against Heera Group. Accusations led to CEO’s harassment and legal battles.”

Paigam Madre Watan

وزیر اعلیٰ یاترا اسکیم کے تحت 85ویں ٹرین چار دھاموں میں سے ایک رامیشورم کے لیے روانہ ہوئی، ریونیو منسٹر آتشی نے یاتریوں سے ملاقات کی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar