Delhi دہلی

میر صادق و میر جعفر کے ہاتھوں حیدر آباد کے مسلمانوں کے مددگار چار مینار کو آپریٹیوبینک کی بربادی

نئی دہلی (نیوز ریلیز: مطیع الرحمن عزیز) دو تین دہائی پہلے حیدر آباد میں چار مینار کو آپریٹیو بینک ہوا کرتا تھا۔ لاکھوں افراد اس بینک کے صارفین کی شکل میں موجود تھے۔ بیرون ممالک سے آئے ہوئے تعلیم یافتہ بورڈ آف ڈائرکٹرس کی سرکردگی میں چار مینار کو آپریٹیوبینک چل رہا تھا۔ پھل پھول رہا تھا۔ صارفین کے آرام، آسائش، سہولت اور عزت و توقیر کا اسے بھرپور خیال تھا۔ بینک اپنے صارفین سے اور صارفین چار مینار کو آپریٹیو بینک سے خوش تھے۔ لیکن شہر حیدر آباد کے دیگر بینک برانچیز چار مینار کو آپریٹیو بینک کی مقبولیت سے خوش نہیں تھے۔ اس تعلق سے میر صادق و میر جعفر کا دارالحرام بینک بھی کافی متاثر تھا۔ لہذا چار مینار کو آپریٹیو بینک کے خلاف سازشیں رچی گئیں۔ بڑے بڑے قرض دار فرضی طور پر بینک میں داخل کئے گئے اور بعد میں انہیں رو پوش کرکے بینک کو دیوالیہ اعلان کرنے کی تشہیر کی گئی۔ ان سب سازشی معاملات کے نتیجے میں چار مینار کو آپریٹیو بینک کو عظیم خسارہ اٹھانا پڑا، اور نتیجے کے طور پر چار مینار کو آپریٹیو بینک کو دیوالیہ قرار دلوا کر عوام میں اس کی شبیہ کو مجروح قرار دیا گیا۔ بینک کے سی ای او اور مالکان پر انتہائی درجے کا ناروا ظلم جاری کیا گیا۔ یہاں تک کہ بینک کے مالک کو گولی مار کر اس کو خودکشی کا رنگ دے دیا گیا۔ جب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کا خلاصہ ہوا کہ جبرا گولی مار کر خودکشی کا رنگ دینے کے لئے پنکھے سے لٹکایا گیاہے۔ اس طرح کے معاملات حیدر آباد کی سرزمین پر میر صادق و میر جعفر اور ان کی اولادوں نے ہمیشہ سے روا رکھا ہوا ہے۔ اسی قسم کے معاملے سیکڑوں کی تعداد میں حیدر آباد اور نواحی خطہ میں موجودہ وقت میں کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ ٹھیک اسی طرح کا معاملہ حیدر آبادی سرزمین پرہیرا گروپ آف کمپنیز کے خلاف سرزد کیا گیا، اور کمپنی ہیرا گروپ کی سی ای او کو ذہنی اور مالی اذیت دے کر زدوکوب کیا جا رہا ہے۔ لیکن اللہ کی قدرت ہے کہ ہیرا گروپ کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ان تمام معاملات سے تا حال مضبوطی کے ساتھ لڑ رہی ہیں۔ جب کہ ہیرا گروپ کی درجنوں جائیدادوں پر میر صادق و میر جعفر کے گرگوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور کچھ میر صادق کی اولادوں نے ہیرا گروپ کی خالی پڑی زمین پر قبضہ کر کے دس پندرہ منزل بلڈنگ بنا کر فلیٹ برائے فروخت کا اعلان چسپا کرکے اسے بیچنے کی تشہیر شائع کر دی ہے۔لیکن سی ای او ہیرا گروپ آف کمپنیز نے قانونی مدد کے ذریعہ جیت حاصل کرنے کی قسم کھائی ہے، اور لگ بھگ کامیابی کی آخری سیڑھی تک پہنچنے میں کامیاب بھی ہو گئی ہیں۔

Related posts

بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے خوفزدہ ہیں اور اسی لیے انہیں جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتی ہے: سوربھ بھردواج

Paigam Madre Watan

کیجریوال کے جائز سوال پر بی جے پی ناراض ہے اور امت شاہ کہہ رہے ہیں کہ مودی جی پر یہ اصول لاگو نہیں ہوگا: سنجے سنگھ

Paigam Madre Watan

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمینار جاری

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar