National قومی خبریں

جموں کے سپوت یدھ ویرچاڑک ٹیم انڈیاکاحصہ بنے

جموں، جموں سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایم میں لکھنوکی نمائندگی کرنے والے یدھویرسنگھ چاڑک کو ٹیم انڈیامیں بنگلہ دیش کے خلاف دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے منتخب کرنے کے بعد جموں وکشمیرمیں خوشی کاماحول ہے۔خاص طورپرجموں میں ہرطرف جشن منایاجارہاہے اور اس جشن اورخوشی سے بھارتیہ جنتاپارٹی بھی اچھوت نہیں رہ سکی۔پارٹی نے آج یہاں اپنے الیکشن میڈیا سینٹر میں ایک تقریب کاانعقادکیاجہاں جموں وکشمیرکاسرملک میں فخر سے بلندکرنے والے نوجوان کرکٹر یدھ ویرسنگھ چاڑک کی عزت افزائی کی گئی۔ پارٹی کے کارگزارصدرست شرمانے اس موقع پر کہاکہ انڈین کرکٹ ٹیم میں یدھ ویر سنگھ چاڑک کوجگہ ملی ہے،یہ جموں کے لئے باعث فخر لمحہ ہے اورہمیں خود پرفخرہے۔اُنہوں نے کہاکہ ان کاانتخاب واضح کرتاہے کہ ہم کسی میدان میں پیچھے نہیں۔اُنہوں نے کہاکہ چاڑک آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں، اوراب انہیں 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز انڈیا۔بنگلہ دیش میں جگہ ملی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں اوریہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔اس موقع پرموجود پارٹی کے اہم عہدیداران میں الیکشن میڈیاانچارج وترجمان ارون گپتا، ابھیجیت سنگھ جسروٹیہ، ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (آر) راکیش شرما، وائی وی شرما، ڈاکٹر طاہر چوہدری اور میڈیاانچارج ڈاکٹر پردیپ مہوتراقابل ذکرہیں۔

Related posts

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ‘‘ایک شام قومی یکجہتی کے نام ‘‘ کل ہند مشاعرہ کا عظیم الشان پیمانے پر کامیاب مشاعرہ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

لوک سبھا انتخابات2024: کیرالہ میں ایس ڈی پی آئی UDF کی حمایت کرے گی – اشرف مولوی

Paigam Madre Watan

قرآن کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی کامیابی مضمر:مفتی ریاض مظاہری

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar