Delhi دہلی

مولوی محمد باقرآزادی کی جنگ میں شہید ہونے والے اولین صحافی تھے: معصوم مرادآبادی

نئی دہلی : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ،نئی دہلی کے زیر اہتمام اردو کونسل کے صدردفتر میںپہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر پر یادگاری خطبہ کا انعقاد کیا گیا۔ خطبہ مشہور صحافی معصوم مرادآبادی نے دیا جبکہ صدارت سینئر صحافی اور ادیب اسد رضا نے کی۔ افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ڈائرکٹر قومی کونسل ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ معاشرہ اور سماج میں صحافی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اسی کے ذریعے عام لوگوں میں بیداری آتی ہے۔ ادیب اور صحافی لوگوں کی ذہن سازی میں اہم کردار ادارکرتے ہیں ،مادروطن کی آزادی میں بھی صحافت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب باضابطہ صحافیوں کے کردار پر گفتگو کرنے کی ضرورت ہے ،اردو کے ممتاز صحافیوں پر جامعات میں بھی تحقیق ہونی چاہیے۔آج مولوی باقر جیسے عظیم صحافی اور مجاہد کو یاد کیا جانا چاہیے اور ان کے کارناموں سے لوگوں کو واقف کرانا چاہیے ان ہی مقاصد کے تحت آج کے خطبہ کا اہتمام کیا گیا۔معصوم مرادآبادی نے اپنے خطبہ میں کہا کہ ہندوستان کی جنگ آزادی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والا صحافی اسی اردو زبان نے پیدا کیا تھا، جس کی کوکھ سے انقلاب زندہ با دکے نعرے نے جنم لیا تھا۔ اس جید صحافی اور شہید اعظم کانام تھا مولوی محمد باقر۔ اردو والے عام طور پر ’آبِ حیات‘ والے مولانا محمد حسین آزاد کے نام سے تو واقف ہیں لیکن کم ہی لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ ان کے والد مولوی محمد باقر ارد وکے ایک جید صحافی تھے۔ اور انھوں نے پہلی جنگ آزادی میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ انھیں یہ سزا اپنے ہفتہ وار ’دہلی اردو اخبار‘ میں پہلی جنگ آزادی کی والہانہ اور سچی رپورٹنگ شائع کرنے کے جرم میں دی گئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ انقلاب 1857 کے دوران سب سے زیادہ جری کردار ’دہلی اردو اخبار‘ نے ادا کیا۔ 17 مئی کو ہفتہ وار ’دہلی اردو اخبار‘ کا شمارہ منظرعام پر آیا تو اس کے صفحات انقلاب کی خبروں سے لبریز تھے۔ سینئر صحافی اسد رضا نے صدارتی کلمات میں کہا کہ مولوی باقر مجاہد قلم تھے ،اتحاد بین المذاہب والمسالک میں مولوی باقر کا اہم کردار رہا ہے۔ڈائرکٹر شمس اقبال قابل مبارکباد ہیں کہ انھوں نے اس عظیم صحافی کو یاد کرنے کے لیے خطبہ کا انعقاد کیا۔کونسل کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی نے اظہار تشکر کیا۔

Related posts

بی جے پی نے انتخابی بانڈز کے ذریعے دہلی میں شراب گھوٹالہ کیا: سنجے سنگھ

Paigam Madre Watan

ایم ای پی اقلیتی شعبہ کے صدر مطیع الرحمٰن عزیز کو لندن اسکول کی جانب سے امن و ترقی کی بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت کا اعزاز

Paigam Madre Watan

بھارت جوڑو نیائے یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس آفس پرتاپ گڑھ پہنچ کر میڈیا کے ساتھیوں سے بات چیت کرتے راجیہ سبھا سانسد اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے صدر عمران پرتاپ گڑھی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar