بیدر۔ بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام ’’آئو نماز پڑھیں ‘‘(طلبہ و نوجوانوں کیلئے نماز کی ترغیبی تحریک)جاری ہے۔ اس ضمن میں آئو نماز پڑھیں تحریک کے دوسرے مرحلہ کی تکمیل پر والینٹئرس کی خدمات کے اعتراف میں تہنیتی جلسہ و جلسہ رحمۃ اللعالمینؐ و بیدر کی جامع مسجد میں زیر سرپرستی ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب صدر بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن اور زیرصدارت مولانا شکیل احمد نذیر حسامی صاحب انعقاد عمل میں آیا۔تہنیتی جلسہ برائے والینٹئرس و جلسہ رحمۃ اللعالمینؐمیں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا ابوطالب رحمانی صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ،معروف و ممتاز قاری جناب قاری جناب عمران خان صاحب نے شرکت کی ۔واضح ہو کہ بیدر شہر میں بیدر بیٹرمنٹ فائونڈیشن کی جانب سے طلباء و نوجوانوں میں ایک ترغیبی تحریک آئو نماز پڑھیں ،جس میں10سال کے بچوں سے 25سال تک کے نوجوان حصہ لے رہے ہیں ۔اس مہم میں جملہ7,265طلباء رجسٹریشن کروائے ہیں ، یہ مہم بیدر شہر کے137مساجد پوری منصوبہ بند طریقہ سے چل رہی ہے۔ان بچوں کی حاضری کیلئے 137مساجد میں 1159والینٹئرس خدمات انجام دے رہے ہیں ۔آج دوسرا مرحلہ ختم ہونے پر تہنیتی تقریب جلسہ رحمۃ اللعالمینؐ کا انعقاد عمل آیا۔اس تہنیتی جلسہ میں 137مساجدکے صدر و سکریٹری ،امام و مؤذن حضرات نے شرکت کی۔137مسجد کو12کلسٹر میںتقسیم کیا گیا ہے۔185والینٹئیرس اور مکمل نماز تربیتی ورکشاپ میںتربیت یافتہ خوش نصیب 54بچوں کو مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں اسنادات تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پرحضرت مولانا ابوطالب رحمانی صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈاس موقع پر حضرت مولانا ابوطالب رحمانی صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ بچوں کیلئے یہ ترغیبی تحریک بیدر کی ایک بہترین اور مثالی تاریخ قائم کی ہے۔واقعی اس تحریک سے جڑے افراد قابلِ ستائش ہیں اوردوسروں کیلئے قابلِ تقلید بھی ہیں جنھوں نے آنے والی نسلوں کو نمازی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔مولانا نے کہا کہ آج کے اس جدید ٹیکنا لوجی کے دور جو اشیاء کا استعمال ہوتا ہے اگر اس کا بچوں کے اخلاق و اسلامی شعائر سماجی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے ہوتا ہے تو یہ بہت ہی مفید ثابت ہوگا۔مولانا اس موقع حضرت فرید الدین شکر گنج ؒ اور ان کی والدہ کا نماز کا واقعہ سناکر ترغیب دی کہ بچوں کو ان کی پسند کی اشیاء کا لالچ دے کر نماز کی طرف بلانا جائز ہے۔انہو ںنے کہا کہبیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن نے جو کام ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب قیادت میں نماز کو قائم کرنے کیلئے معصوم بچوں میں جو دین سے محبت قائم کرنے کی تحریک چلائی ہے اس تحریک کومیں جہاں بھی جائوں گا بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کے اس کام کو لوگوں کے سامنے رکھوں گا۔نماز کو قائم کرنے کیلئے قُرآن مجید میں بار بار کہا گیا ہے۔نماز جو پڑھتا ہے اور جو نماز کو قائم کرتا ہے قُرآن مجید کے تقاضہ کوپورا کرتا ہے۔نماز دین کا ستون ہے،نماز مومن کے ساتھ زندگی بھرجُڑی رہے گی۔اس کام کو آنے والی نسلوں میں قائم کرنے کیلئے ایسے اقدامات کرنا واقعی بہت بڑا کام ہے۔جس طرح نمازِ جمعہ میں مساجد میں مصلیوں کی تعداد ہوتی ہے ایسے ہی اگر نمازِ فجر میں ہوجائے تو مسلمانوں کے حالات بدل جائیں گے۔جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب صدر بیدر بیٹر منٹ فائو نڈیشن نے اپنے خطاب خطاب میں کہا کہ اللہ کا فضل ہے کہ ہم سے بہت بڑا کام ہورہا ہے ۔نمازِ فجر میں40دن میں صد فیصد حاضری کے ساتھ پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا اور یہاں پر آج دوسرا مرحلہ پر والینٹئرس کوسند دی گئی۔انہوں نے کہا کہ قُرآن سے دور ی اور معاشی کمزوری سے ہماری نسلیں بربادی کی راہ پر گامزن ہیں ،ہماری کوشش ہے یہ معصوم بچوں کوابھی تو ہم نماز کیلئے ترغیب دے رہے ہیں ، ہر اتوار سنڈے کلاس کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے ۔مولانا سید غیاث احمد رشادی نے اس ضمن میں نصاب کی کتاب تیا رکردی ہے جو137مساجد میں سنڈے کلاس میں پڑھائی جارہی ہے ۔نماز ورکشاپ کے نام سے نماز سکھائی جارہی ہے ۔شہر کے12مساجد میں نماز سکھائی جارہی ہے ۔اس مر تبہ 9ہفتے قبل غسل کے فرائض ،سنتیں نواقصِ غسل اور وضو کے فرائض ،سنتیں اور نواقص اور اسی طرح سے شرائط تیمم ،فرائض تیمم ،نواقص تیمم ،اسی طرح نمازکے فرائض ،شرائط نماز ،واجباتِ نماز ، نماز کے اذکار و ارکان ، نمازِ جنازہ کی عملی تر بیت مکمل سکھائی جارہی ہے ۔ہر اتوار کو صبح10بجے تا5بجے شام ظہرانہ کے ساتھ مذکورہ بالا تربیت دی جارہی ہے ۔اس ضمن میں اس جلسہ میں جو بچے مکمل نماز اور نماز جنازہ کی عملی تربیت حاصل کی ہے انہیں اسنادات مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر کئی والدین کی بہ مسرت آنکھیںنم دیکھی گئیں ۔اس موقع پر ’’آئو قُرآن نمازسمجھیں آسانان طریقے سے ‘‘انڈرسٹینڈ قُرآن اکاڈیمک کے اشتراک آغاز کیا گیا پروگرام کا افتتاح حضرت مولانا ابوطالب رحمانی صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اورشہر بیدر کی72مساجد میں لیاپ ٹاپ مع اسپیکر کے ساتھ ذمہ داران و والینٹئرس کے حوالے کیا گیا جو کہ50دنوں تک اس کا سبق روزاہ حصوصاًنماز فجر کے بعد یا پھر کوئی نماز کے بعد روزانہ 3منٹ پِلے کیا جائے گا ۔بیدر شہر کے منیار تعلیم کی مسجد مصلیوں کی دلچسپی کے ساتھ تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بڑی اسکرین لگائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ نمازِ فجر میں مصلیان کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔اس پروگرام کو ہم اسکول سے جوڑ دیئے ہیں ۔ اس ضمن میں اسکول کے ذمہ داران سے بات کررہے ہیں، اسکو ل کا نام اور سیکشن بھی آگیا ہے۔ ہر اسکول سے ایک کوآرڈینٹر لیا جائے گا۔یہ مسجد سے جوڑنے کا بہترین طریقہ ہے ۔فجر میں نمازیوں کا حال ان شاء اللہ جمعہ جیسا ہوگا۔صالح نوجوان و داعی بنانے کی ہماری کوشش ہے ۔ ہمارے مساجد کار خیر کے مراکز بنیں ، ہر مسجد میں خیر کے کام انجام دئیے جائیں ۔مساجد ہمارے عبادات کے مراِکز ہیں ۔تعلیم و تربیت کے مراکز بنیں۔اس موقع پر معروف و ممتازقاری عمران خان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اذان ایک دعوت ہے خوش الہانی سے اذان دی جائے گی تو اس کا اثر برادرانِ وطن پر بھی پڑے گا۔آج دیکھا جارہا ہے کہ ہماری نسل کی مصروفیات دوسری طرف زیادہ ہونے کی وجہ سے آج اذان دینے والے تجوید و خوش الہانی کے بجائے مجہول اذان پڑھ رہے ہیں جس سے لوگوں کے دلوں پر اثر نہیں ہورہا ہے۔قاری صاحب نے مُختلف خوش الہانی آواز سے اذن دی جس پر پروگرام میں شرکت فرما لوگوں میں یہ جستجو دیکھی گئی کہ اس طرح کی اذان ہمارے محلے کی مسجد میں ہو ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب نے کہا کہ ان شاء اللہ عنقریب بیدر کی مساجد میں اذان سیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔مولانا شکیل احمد حسامی صدر مجلسِ تحفظ ختم نبوت ضلع بیدرنے اپنے صدارتی خطاب میں نماز کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے بچے نمازوں کو پابندی سے ادا کریںگے توہماری قوم ترقی کے منازل طے کرے گی خاص کر انہوں نے نمازِ فجر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری صبح کی ابتداء نماز فجر سے ہوتی ہے تو یقینا دنیا میں مسلمانوں کو زوال کا منہ دیکھنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ نما ز پروگرام کی نظامت جناب محمد عاصم عتیق صاحب نے بحسن خوبی چلائی۔مولانا عطا اُللہ صدیقی صاحب امام جامع مسجد کی قراء تِ کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کے تمام ٹرسٹیان و ذمہ داران موجود تھے۔