Delhi دہلی

پینتیسویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس کی دوسری جائزہ کمیٹی کا انعقاد پورے ملک میں کافی جوش و خروش۔ میٹنگوں کا سلسلہ جاری

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام ۹۔۱۰؍نومبر ۲۰۲۴ء کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ’’احترام انسانیت اور مذاہب عالم‘‘ کے عنوان پر منعقد ہونے والی دوروزہ عظیم الشان پینتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے کنوینروں کی ایک اہم نشست آج دوپہر اہلحدیث منزل جامع مسجد دہلی میں زیر صدارت مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اہل حدیث منزل میں منعقد ہوئی جس میں اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور کاموں کو آخری شکل دینے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے حاضرین کا گرمجوشی سے استقبال کیا اوران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبہ ٔ خدمت اور ایثار و قربانی کی ستائش کی اور نصیحت کی کہ اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کریں۔ اللہ تعالیٰ سے اجر کی امید رکھیں۔ کسی بھی مرحلہ میں نفسانیت و جذباتیت کو در آنے نہ دیں کیوں کہ اس سے برکت ختم ہوجاتی ہے۔ آپس میں مشورہ کریں اور دوسروں کی رائے کو اہمیت دیں اور انفرادی و اجتماعی کاموں میں صحابہ کرام اور سلف صالحین کی مبارک زندگی کو نمونہ بنائیں اور اپنے قول و کردار اور عمل واخلاق سے اسلام کے پیغام انسانیت کو عام کریں۔ امیر محترم نے مزید کہا کہ آج کے حالات میں انسانی ہمدردی، آپسی بھائی چارہ، احترام باہمی، خیر خواہی، تحمل و برداشت، الفت و محبت ، رواداری اور جذبہ خیر سگالی کی بڑی ضرورت ہے اور یہ مبارک جذبات مذہبی تعلیمات میں یقین اور ان پر عمل سے پیدا ہوتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں نفرت و عداوت، تشدد،خوف و دہشت، عدم احترام، اور بے اعتمادی کی کیفیت اس وجہ سے کہ لوگوں نے مذہب کو عملی زندگی سے الگ کردیا ہے۔ ورنہ یہ کہاں کی دین داری ہے کہ مذہب کے نام پر خون خرابہ کیا جائے۔ بد امنی پھیلائی جائے اور انسانیت سے محبت اور اس کے احترام کو بالائے طاق رکھ کر ابنائے نوع کو دھوکہ دیا جائے۔ ان کی غیبت کی جائے۔ ان سے حسد روا رکھا جائے۔ ان کی جان ومال، عزت و آبرو اور دین ومذہب سے کھلواڑ کیا جائے ۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند نے مذاہب عالم کے مابین مشترک قدروں کے فروغ اور بطور خاص اسلام کے پیغام امن وانسانیت اور احترام آدمیت کا لوگوں کے اندر جوت جگانے کے لیے یہ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی ابتدا بھی اپنی عملی زندگی سے کرنی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق میٹنگ کا آغاز گیارہ بجے حافظ شکیل احمد میرٹھی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پھر ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی نے توجیہی کلمات پیش کیے اور کا نفرنس کے کنوینر مولانا محمد اقبال محمدی نے بھی اظہار خیال فرمایا اور اپنی طرف سے اور صدر مجلس استقبالیہ ڈاکٹر عبدالعزیز مبارکپوری اور جملہ ذمہ داران کی طرف سے سب کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

شاہین باغ ٹھوکر ७نمبر ७  7کی پلیا ں کی تعمیر نہ ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا

Paigam Madre Watan

سنہری باغ مسجد معاملہ: انڈین یونین مسلم لیگ کے رکن پارلیمان ای ٹی محمد بشیر نے چیف آرکیٹکٹ کو مکتوب کے ذریعے رائے دی

Paigam Madre Watan

فلوٹنگ ریزرویشن پر پابندی: بائیں بازو کی حکومت پسماندہ طبقے کے تعلیم کے حق کو سلب کررہی ہے – ایس ڈی پی آئی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar