Delhi دہلی

تنظیم رابطہ ملت بیدر کی جانب سے آج جامع مسجد بیدرمیں

ایک عظیم الشان ضلعی سطح کے اجلاس عام بعنوان ’’تحفظ شریعت وتحفظ اوقاف‘‘

بیدر۔۔ملک کی موجودہ صورتحال سے تمام مسلمان بخوبی واقف ہیں حکومتوں کے آئے دن شریعت کے خلاف حملے اور مختلف اعتبار سے شریعت کے خلاف قانون سازی جو کہ دستور ہند کے بالکل خلاف ہے اسی طرح حالیہ دنوں میں اوقافی جائیدادوں کے خلاف پارلیمان میں پیش کردہ وقف ترمیمی بل جو کہ شریعت اسلامی مساجد مدارس خانقاہوں قبرستانوں کے تحفظ کے خلاف ہے لاکر مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، اس بل کی مخالفت میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ملک بھر میں تردیدی اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طورپر مورخہ آج یعنی 18؍نومبر2024ء بروز پیر بمقام جامع مسجد بیدر ایک عظیم الشان ضلعی سطح کے اجلاس عام بعنوان ’’تحفظ شریعت وتحفظ اوقاف‘‘ زیرنگرانی جناب ڈاکٹرعبدالقدیر صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، صدر رابطہ ملت ضلع بیدر وچیئرمین شاہین ادارہ جات بیدراورزیر صدارت فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب حفظہ اللہ، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈا نعقاد عمل میں آرہا ہے۔اس اجلاس کو درجِ ذیل کے خطباء کرام حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب حفظہ اللہ سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،حضرت مولانا محمدمقصودعمران رشادی صاحب حفظہ اللہ امام وخطیب سٹی جامع مسجد بنگلور خطاب کریں گے، جبکہ خطبہ استقبالیہ جناب عبدالمنان سیٹھ صاحب ضلعی کنوینر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ پڑھیں گے۔امت مسلمہ جو کہ امت واحدہ ہے اس کے اتحادہی میں اس کی قوت و طاقت اور شان و شوکت کا راز مضمر ہے، اللہ تعالیٰ کے واضح حکم’’واعتصموا بحبل اللہ جمیعا (تم سب اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑو)‘‘ اور اللہ کے رسول خاتم النبیین ﷺ کے فرمان صادق ’’المسلم اخ المسلم (مسلمان مسلمان کا بھائی ہے)‘‘ کے تحت آپس میں سلام و کلام کے ساتھ کلمہ کی بنیاد پر متحدر ہ کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اتحاد و اتفاق با ہمی جوڑ و محبت امت کے وجود واستحکام اور اس کی بقا کا ذریعہ ہے۔ اس بامقصد اجلاس میں بلا تفریق مسلک وملت کثیر تعداد میں شریک ہوکر ایک اورمتحد ہونے کا ثبوت دیں اور اجلاس کو کامیاب بناکر حکومت وقت کو پیغام دیں کہ شریعت میں کسی طرح کی مداخلت ہم ہرگز ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

Related posts

تلنگانہ میں کانگریس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی

Paigam Madre Watan

ईडी द्वारा सुप्रीम कोर्ट के आदेश का उल्लंघन

Paigam Madre Watan

The MEP vehemently denounces and expresses strong disapproval towards the illicit activity of ticket scalping: Supremo.

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar