ٓوطن عزیز ہندوستان اپنے جامع دستور کی وجہ سے دنیا کا عظیم جمہوریہ بن چکا ہے ۔ جس کی حفاظت سب کی ذمہ دارہی ہے۔ اس کے اندر بلاامتیاز زبان ، کلچر اور نسل تمام دیش واسیوں کے حقوق کو تحفظ حاصل ہے۔ یہ دستور بنیادی طور پر سب کو یکساں طور پر پر امن زندگی گزارنے، آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ دستور ملک وملت کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد ذمہ داریاں بھی عائد کرتا ہے۔ جن کو ادا کرنے کے سارے دیش واسی پابند عہد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے کیا۔ موصوف کل صبح یوم جمہوریہ کی مناسبت سے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی ادارہ المعہد العالی للتخصص فی الداراسات الاسلامیہ ، اہلحدیث کمپلیکس ابو الفضل انکلیو، جامعہ نگر، نئی دہلی میں منعقد تقریب میں ترنگا پرچم کشائی کے بعد حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔
امیر محترم نے کہا کہ آئین کی حکمرانی کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم ہندوستانی جس منصب ، مقام اور عہدہ پر ہوں اور جس حیثیت سے بھی ہوں آئین کو اپنے اوپر، اپنے اہل خانہ کے اوپر اور اپنے گرد و پیش اور حلقہ اثر کے اوپر پوری ایمانداری کے ساتھ نافذ کریں۔ قانون کا پالن کرنے کے اصل ذمہ دار ہم سب ہیں۔ ہم حکومت سے لے کر عوام تک ایک دوسرے پر الزام دھر کر اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ نہیں ہوسکتے۔ جس طرح دستوری کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے اسی طرح عملاً اس کو برتنا بھی ضروری ہے۔ یہی یوم جمہوریہ کے پیغام ہے۔
امیر محترم نے مزید کہا کہ مدارس و جامعات اور اسکول اور دیگر تعلیمی و ثقافتی اداروں میں تقریبات یوم جمہوریہ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ کل چونکہ قوم کے ان نونہالوں پر ہی ملک و ملت کی ذمہ داری آنے والی ہے ، اس لیے وہ اپنے اساتذہ اور بزرگوں سے ملک کے آئین و دستور کوجانیں ، سمجھیں، پڑھیں اور ان کے دلوں میںآئین کے تئیں محبت پیدا ہو تاکہ وہ اسے عملا برت کر ذمہ دار شہری بن سکیں۔
امیر محترم نے اس موقع پر تمام دیش واسیوں کو یوم جمہوریہ کی دلی مبارک باد پیش کی اور قانون کو عملی زندگی میں ایمانداری کے ساتھ نافذ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ جب تک لوگ شرب الیہود کرتے رہیں گے اور مختلف حیلوں اور حوالوں سے قانون کو بازیچہ اطفال بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے ، کوئی بھی ایوان بالا، مقننہ اور عدلیہ بے راہ روی ، حق تلفی ، ظلم کرپشن پرقابو نہیں پاسکتی ہے۔
اس موقع پر ماہنامہ اصلاح سماج ہند کے ایڈیٹر حافظ محمد طاہر سلفی صاحب اور دہلی ہائی کورٹ کے ایڈمنسٹر یٹو آفیسر جوڈیشیل محمد ہشام الدین نے بھی خطاب کیا۔ قومی وملی زندگی میں یوم جمہوریہ کی اہمیت و ضرورت اور معنویت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی میڈیا کوآرڈینٹر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پرچم کشائی کے بعد طلبہ المعہد العالی نے دیش گان اور قومی ترانہ بھی پیش کیا۔
اس تقریب میں المعہد العالی للتخصص فی الدارسات الاسلامیہ کے ساتذہ و طلبہ اور ذمہ داران و ملازمین کے علاوہ مفتی جمیل احمد مدنی صاحب ، انجینئر قمر الزماں صاحب، ڈاکٹر عبدالواسع تیمی صاحب، ایاز تقی صاحب، شمس الدین صاحب، انور عبدالقیوم صاحب ودیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ واضح رہے کہ المعہد العالی میں ہرسال اہتمام کے ساتھ تقریب یوم جمہوریہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
Related posts
Click to comment