Delhi دہلی

’پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کی اپیل کی بدولت پر ہی قومی راجدھانی کے پسماندہ مسلمانوں سے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کئے‘

نئی دہلی، (نامہ نگار): قومی راجدھانی میں قریب 27سال کے بعد بنواس ختم ہو نے کے بعد بھاجپا کی حکومت بننے جا رہی ہے، آنے والے دنوں میں بی جے پی کی طرف سے دہلی کے وزیر اعلی کا اعلان ہو جائیگا، جس پر مشہور راشٹر وادی سماجی وفلاحی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے ذمہ داران نے بی جے پی کے تمام لیڈران بالخصوص دہلی کے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کوخصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں ہیں۔ اس سلسلے میں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سربراہ اور چیف الحاج محمدعرفان احمد نے اخباری والیکٹرانک میڈیا کو دئے گئے پریس بیان میں دارالحکومت کی اس شاندار فتحیابی پربھارت کے وزیر اعظم عالیجناب محترم نریندر مودی صاحب، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈاصاحب، بھاجپا دہلی کے صدر ویریندر سچدیو صاحب، بالخصوص مالویہ نگر سے ایم ایل اے ستیش اُوپادھیائے صاحب اور مصطفی آباد سے رکن اسمبلی موہن سنگھ بشٹھ سمیت دیگر بی جے پی کے ایم ایل اے کو مبارکبار دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بتادیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ نے تمام دہلی میں پسماندہ مسلمانوں سے بی جے پی کے نمائندوں کوووٹ کر نے کی خصوصی اپیل کی تھی، صوبے کے الیکشن کے دوران سمیتی کی کورکمیٹی کی میٹنگ منعقد ہو ئی تھی، جس میں اکرم شاہ، فخرالدین سیفی، سرفرازعلی، حاجی کلو، محمد اقبال، رازق فرشی والا قریشی و دیگر شریک ہوئے اور پسماندہ مسلم سماج سے خاص اپیل کی گئی تھی کہ بی جے پی کو اس بار دہلی میں اقتدار میں لانا بیحد ضروری ہے، کیونکہ آج وزیر اعظم ہند عالیجناب نریندر مودی صاحب کی اقتدا و سرپرستی میں ملک خوب ترقی کی اونچائیوں تک پہنچ رہاہے، مگر افسوس 27 سالوں میں وہ کام نہیں ہو رہے تھے، جو کام ملک کی راجدھانی میں ہو نے چاہئے تھے،جنکودیکھ کر واقعی لگے کہ یہ ہندوستان کی راجدھانی ہے،جبکہ بھاجپا کے زیراقتدار دیگر صوبوں میں بے تحاشا ترقی یافتہ ہو رہے ہیں اور سبھی ریاستوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے خوب اسکیمیں بھی نافذ کی جارہی ہیں۔ دراصل حکومت ہند کے تحت قائم سینٹر ل وقف کونسل اور آل انڈیا حج کمیٹی کے سابق رُکن کے علاوہ ریلوے بورڈ(پی.اے.سی) کے ممبر رہے، ساتھ ہی راجدھانی کے اوکھلا حلقہ سے بھاجپا کی طرف سے ایم ایل اے کا چناؤ لڑنے والے الحاج محمدعرفان احمد صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے’میڈیا کے نمائندوں‘ سے گفتگو میں کہا کہ دہلی کی جیت کا سہرا عالیجناب نریندر مودی صاحب کو ہی جاتاہے، کیو نکہ آج پورے ملک میں بہترین اور شاندار ترقی یافتہ کام ہو رہے ہیں اور ہر طبقہ وہرکمیو نٹی کے لوگوں کوسرکاری اسکیموں سے فائدہ بھی مل رہا ہے، تاہم اب ڈبل انجن والی حکومت میں پوری دہلی چمکے گی، ہم اس بات کابھر پور طریقے سے یقین دلاتے ہیں۔ الحاج عرفان نے مزید کہا کہ ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر حاصل ہے کہ ہماری تنظیم کی اپیل کا بہت زیادہ اثر ہوا ،لہذا پسماندہ مسلمانوں نے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کئے، جو کہ اپنے آپ میں بڑی بات ہے۔ وہیں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے قومی صدر احسان عباسی صاحب ودیگرعہدیداروں نے بھی اخبارنویسوں سے گفت و شنید میں تمام بی جے پی اور اسے وابستہ تمام کا میاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے، بالخصوص مالویہ نگر سے ہر دلعزیز بی جے پی سے جیت حاصل کرنے والے این ڈی ایم سی کے سابق چیئر مین ستیش اُپادھیائے صاحب اور مصطفی آباد سے ایم ایل اے جناب موہن سنگھ بشٹھ کو خصوصی طور پر نیک خواہشات پیش کیں۔

Related posts

فوڈ سپلائی وزیر عمران حسین نے پچم وہار کے دسہرہ گراؤنڈ میں ایشیاڈ سرکس کا افتتاح کیا

Paigam Madre Watan

 اتحاد اور ہمدردی کا راستہ روشن کرتا ہے عید مبارک: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Paigam Madre Watan

Mir Saadiq and Mir Jafar of the current era, known for their treachery and deceit.

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar