Delhi دہلی

 ہیرا گروپ : پراپرٹی سیٹلمنٹ کمپنی و سرمایہ کار، دونوں کیلئے بہتر

 رجسٹری مرحلہ کو سپریم کورٹ نے مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے

نئی دہلی (رپورٹ : مطیع الرحمن عزیز) ہیرا گروپ آف کمپنیز کے سابقہ سماعتی معاملے میں سپریم کورٹ آف انڈیا نے معاملہ کے تصفیہ کے حق میں ہیرا گروپ کے لئے مثبت رویہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بیشک ایسے وقت میں جب کمپنی کی پراپرٹی کو فروخت ہونے کے لئے رخنہ اندازی سے کام لیا جا رہا ہے تو ہیرا گروپ اپنی جائیدادوں کے ذریعہ سرمایہ کاروں کا نمٹارہ کر سکتی ہے، ہاں اگر زمین رجسٹری معاملے میں کسی طرح کی دقت پیش آتی ہے تو سپریم کورٹ اس معاملے کی تکمیل کے لئے تعاون کرے گا، اور ہیرا گروپ کو یہ کہا تھا کہ زمینوں کو تصفیہ کیلئے سرمایہ کاروںکے درمیان رکھے، اور جو لوگ رجسٹری کے خواہشمند ہوں ان کے معاملات ہم مکمل کرکے کمپنی اور سرمایہ کار دونوں کو راحت پہنچائیں گے۔ لہذا چونکہ ایک سرمایہ کار اور صحافتی برادری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے جو مطالعہ ہوا ہے اس میں یہ بات کھل کر منظر عام پر آ رہی ہے کہ جو ہیرا گروپ کی جو زمینیں سیکڑوں کروڑ اور اس سے زیادہ کی ہے، ای ڈی اس کو پچیس کروڑ تک فروخت کرنے کیلئے نوٹس جاری کر چکی ہے، اس طرح سے ہیرا گروپ آف کمپنیز کو بڑا خسارہ ہوگا۔ اور نہ صرف بڑا خسارہ ہوگا، بلکہ سرمایہ کاروں کو ان کی امانتیں مکمل ادا ہونے میں دقتوں کا سامنا ہوگا۔ لہذا میرے مطابق اس معاملے میں کمپنی اور سرمایہ کاروں کو مل بیٹھ کر یہ فیصلہ لینا چاہئے کہ سازش کاروں کے حربے کو ناکام بنائیں ، ورنہ کمپنی کی تمام مالیت کو خاک میں ملانے میں یہ سرکاری ڈپارٹمنٹ پیچھے نہیں رہیں گے۔
تفصیلی طور پر اگر جائزہ لیا جائے تو کمپنی کے حق میں زمینوں کی سٹیلمنٹ اس طرح بہتر ہوگی، کہ جب سرمایہ کاروں کو راحت دستیاب ہو گی، اور سپریم کورٹ ہیرا گروپ آف کمپنیز کی اس پہل اور مثبت اقدام کو دیکھے گا تو بہت ممکن ہے کہ ای ڈی کے ہاتھوں سے جائیدادوں کو چھوڑ کرکمپنی کے ہاتھ میں سونپ دے، کیونکہ جب نصف یا اس سے زیادہ کی آبادی اپنی رقم کے بدلے سرمایہ پا چکے ہوں گے تو کس بات کے لئے زمینوں کی فروختگی اور کس بات کے لئے نیلامی، لہذا کمپنی کے ہاتھ میں زمینوں کا واپس آنا، یعنی دوبارہ ہیرا گروپ آف کمپنیز کے سورج طلوع ہونے کی شروعات ہوجائے گی، اور ملک دنیا بھر میں ہیرا گروپ اپنے کاروبار کو پہلے سے زیادہ تیزی سے چلا سکے گی۔ اور سالوں سے جس طرح کی آزمائش اور نا انصافی کی بھٹی پر سازش کاروں اور ایجنسیوں نے کمپنی کو تپایا ہے، ہر ایک مرحلے کا کمپنی کے پاس دستاویز ہے، لہذا ان دستاویزات اور سپریم کورٹ جیسے عدالت عالیہ کے کمپنی کے حق میں حکم نامے کسی تصدیق نامہ دستاویز سے کم نہیں ہوں گے۔ اس لئے کمپنی کو اس معاملے میں آگے بڑھنا چاہئے، اور ان سرمایہ کاروں کو زمینوں میں سٹلمنٹ کی شروعات کرنی چاہئے جو خواہش رکھتے ہوں ، اور ظاہر سی بات ہے ، کمپنی میں جو لوگ بڑے سرمایہ کار ہوں گے وہی زمینوں میں آگے بڑھیں گے۔ اس طرح ایک بڑی راحت کمپنی کے حق میں دستیاب ہوگی۔
دوسری طرف سٹیلمنٹ کا فائدہ ہیرا گروپ سرمایہ کاروں کو بھی اعلیٰ پیمانے کا ہے۔ وہ اس طرح سے کہ ابھی فی الحال سرمایہ کاروں کے ہاتھ میں ہیرا گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک کاغذی دستاویز ہے، یا یوں مان لیں کہ وہ ٹرانجیکشن ہیں جو سرمایہ کار نے کمپنی کے اکاﺅنٹ میں کئے تھے، اس کے علاوہ دوسری اور تیسری چیز کوئی نہیں ہے۔ لیکن زمینوں میں تصفیہ اور سٹیلمنٹ سے ایک فائدہ یہ ہوگا کہ زمین کی رجسٹری ان کے ہاتھوں میں سرکاری اسٹامپ کی شکل میں ہوگا، یعنی کہ ابھی تک دستاویز کی شکل میں صرف ہیرا گروپ کے دستاویز تھی اب زمینوں کی سرکاری دستاویز مل کر دو طرح کی تقویت سرمایہ کار کو حاصل ہوگئی۔ ابھی پچھلی سطور میں میں نے تحریر کیا کہ زمینوں کی سٹیلمنٹ میں وہی لوگ آگے آئیں گے جن کے رقوم بڑے ہیں، یعنی کہ اگر فرض کر لیا جائے کہ دس دس لاکھ کے دس سرمایہ کار اکٹھا ہوکر ایک کروڑ روپیہ کی زمین کو رجسٹری کرا سکیں گے۔ رجسٹری ہو نے سے قبل تک سرمایہ کار اس بات کا محتاج تھا کہ کمپنی کوئی اقدام کرے، اور کمپنی کے عدالتی معاملات حل ہوں، لیکن زمینوں کی رجسٹری کی صورت میں ان دس لوگوں کی ایک طاقت ہوگی جنہوں نے مل کر زمین اپنے نام رجسٹری کرائی ہے، اب دس لوگ ایک ساتھ طاقت لگا سکیں گے، وہ بھی چھوٹی زمین کے لئے ، لیکن اس سے پہلے صرف کمپنی اور اس کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اکیلی ساری کوششیں کر رہی تھیں، لیکن زمینیں لے لینے کے بعد الگ الگ لوگ اپنے دائرہ سے اس زمین پر معاملہ کر سکیں گے، مثال کے طور پر کسی بلڈر کے ذریعہ کولوبریشن معاملہ کر سکیں گے، یا کسی بلڈر کے ذریعہ اس زمین کو فروخت کر سکیں گے۔ لہذا کل ملا کر زمینوں کے تصفیہ اور سٹیلمنٹ میں سرمایہ کاروں اور کمپنی دونوں کو راحت ہے، اس اقدام کا ہو جانا بے حد ضروری ہے۔

Related posts

ایس ڈی پی آئی نے75ویں یوم جمہوریہ کو ملک بھر میں تزک و احتشام سے منایا

Paigam Madre Watan

آپ کی لوک سبھا انتخابی مہم پارلیمنٹ میں بھی”کیجریوال تو دہلی ہوگی اور خوشحال ” کا آغاز

Paigam Madre Watan

مودی جی ملک کے تمام لیڈروں کو ختم کرکے ‘ایک ملک -ایک لیڈر’ چاہتے ہیں: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar