National قومی خبریں

پتھر کے تندور میں تیار پزا لکھنؤ والوں کو دستیاب ہوگا،حبیب اللہ اسٹیٹ میں ’ٹروکوس‘ کا افتتاح

لکھنؤ۔ تاریخی شہر لکھنؤ ادب، آداب، ملبوسات اور عنقا اقسام کے لذیز کھانوں کے لیے بھی اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ معلوم تاریخ کے مطابق ہر دور میں یہاں کے ماہرین نے جدت کو پسند کیا اور ہر شعبہ میں فنکارانہ صلاحیت کے ساتھ ساتھ نئے نئے تجربات اور ایجادات کئے۔ ایسی ہی جدت دور حاضر کے کھانوںمیں جاری و ساری ہے۔ جس کی مثال حبیب اللہ اسٹیٹ میں کھلے نئے ریسٹورنٹ ’ ٹروکوس‘ کی گئی ہے۔ جو یقینا اہل لکھنؤ کے لیے باعث افتخار ہوگی۔ ریسٹورنٹ کا افتتاح لکھنؤ پولیس کمشنریٹ کے ڈپٹی کمشنر آشیش شریواستو(آئی پی ایس ) نے شاہی امام عیدگاہ لکھنؤ مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی دعا پر کیا۔ ریسٹورنٹ بانی ومحرک سید طلحہ ہاشمی نے بتایاکہ ان کا پزہ(pizza) خاص طرح کے پتھر کے تندور میںخاص لکڑی کی آنچ پرسیخ کر تیار کیاجاتا ہے۔ اس کا مٹریل بھی خصوصی طورپر برآمد کرایاجاتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ڈش بھی مخصوص طورپر تیار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ لندن میںتعلیم و قیام کے دوران جوتجربات حاصل ہوئے ان استعمال کرتے ہوئے اہل لکھنؤ اور یہاں آنے والے سیاحوں وشائقین کو بہتر سے بہتراشیا ء خود و نوش کے ذریعہ خدمت کرنا ہے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء اترپردیش کے سید محمد حسین ہاشمی، ڈاکٹر سلمان خالد، چودھری عدنان، سماج وادی اقلیتی سیل کے ریاستی صدرحافظ شکیل خاں ندوی، عمران خان، وغیرہ خاص طورپر موجود رہے۔

Related posts

डॉ. नौहेरा शेख खुशहाल भारत का विजन मुंबई में जारी

Paigam Madre Watan

ईद-उल-फितर के दिन 31 मार्च को हरियाणा में रहेगा प्रतिबंधित अवकाश

Paigam Madre Watan

مشرقی افریقہ کے شہر دارالسلام کی شیعہ جماعت میں رضوان ممدانی اور ان کے ساتھی فلسطینیوں کے نام سے لوگوں سے پیسہ لوٹنا بند کریں, مولانا حسن علی راجانی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment