Delhi دہلی

گجرات میں پل حادثہ افسوسناک، بی جے پی کی بدعنوانی کی قیمت عوام اپنی جان دے کر چکا رہے ہیں: کیجریوال

نئی دہلی؍گجرات، عام آدمی پارٹی نے گجرات میں مہیساگر ندی پر بنے پل کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی کی 30 سالہ بدعنوان حکمرانی پر بھی سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال، گجرات انچارج گوپال رائے اور دیگر سینئر رہنماؤں نے اس سانحہ پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی گہرائی سے جانچ ہو اور قصورواروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، تاکہ گجرات میں بار بار ہونے والے ایسے حادثات پر روک لگ سکے۔
ادھر، عام آدمی پارٹی کے مقامی کارکنان کو اطلاع ملتے ہی وہ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو مشن میں انتظامیہ کی مدد کرنے لگے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ایکس ٹوئٹر پر لکھا:گجرات میں پیش آیا یہ حادثہ نہایت ہی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ خدا مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔ لیکن اس وقت ایک بہت اہم سوال پوچھنا ضروری ہے۔” کیجریوال نے سوال اٹھایا: "بی جے پی جو گزشتہ 30 سالوں سے گجرات کی حکومت چلا رہی ہے، کیا یہ بتائے گی کہ گجرات میں بار بار ایسے ناقص اور جان لیوا پل کیسے بن رہے ہیں جو دھڑام سے گر جاتے ہیں؟ حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی یہ لاپرواہی اور بدعنوانی کی قیمت عام شہریوں کو اپنی جان دے کر چکانی پڑ رہی ہے۔ اس حادثے کے ذمہ دار چاہے جتنے بھی بااثر اور طاقتور لوگ ہوں، ان کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے۔ تبھی ہم مستقبل میں ایسے سانحات کو روک پائیں گے اور معصوم جانوں کو بچا سکیں گے۔” عام آدمی پارٹی کے گجرات انچارج گوپال رائے نے ایکس پر کہا: "گجرات میں بی جے پی کا نام نہاد ترقیاتی ماڈل ایک بار پھر زمین بوس ہو گیا۔ وڈودرا اور آنند کو جوڑنے والا پل بیچ سے ٹوٹ گیا، کئی گاڑیاں لوگوں سمیت ندی میں گر گئیں۔ چاہے موربی پل حادثہ ہو، یا راج کوٹ آتشزدگی، یا پھر سورت کا تکششیلا سانحہ، ہر بار بی جے پی کی لاپرواہی اور بدعنوانی نے سینکڑوں معصوم جانیں لے لی ہیں۔ گجرات اب اور برداشت نہیں کرے گا، اب تبدیلی یقینی ہے۔” عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور گجرات ریاستی صدر ایشودان گڑھوی نے ایکس پر لکھا: "وڈودرا ضلع کے پادرا میں ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ وڈودرا اور آنند کو جوڑنے والا گمبھیرہ پل ٹوٹ گیا ہے اور کئی گاڑیاں ندی میں گر گئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور بچاؤ مہم میں تعاون کریں۔” ایشودان گڑھوی نے گجرات کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: "بی جے پی حکومت کا کیا کمال کا جذبہ ہے! وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ 23 میں سے صرف ایک پل گرا ہے، اور پھر بھی حکومت اتنے لوگوں کی موت کے بعد اپنی لاپرواہی اور بدعنوانی کو چھپا رہی ہے؟ مقامی لوگوں کی طرف سے بار بار خطرے کی نشاندہی کیے جانے کی ویڈیوز موجود ہیں، اس کے باوجود حکومت محض جانچ کا ڈرامہ کرے گی؟ جو لوگ مارے گئے وہ ہمارے ریاست کے شہری اور ہمارے اپنے تھے۔ بی جے پی حکومت کو ایسے حادثات کی مکمل ذمہ داری لینی چاہیے۔”

Related posts

امت اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی قدردانی کرلے تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے ۔

Paigam Madre Watan

भारत में रोजगार को बढ़ावा देने के लिए एमईपी का व्यापक दृष्टिकोण

Paigam Madre Watan

وطن عزیز ہندوستان کا آئین اپنے دامن میں بسنے والوں کوباہمی الفت و محبت کی تعلیم دیتا ہے: مولانا محمد اظہر مدنی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar