Delhi دہلی

کل جماعتی اجلاس میں "آپ” کا پیغام بی جے پی حکومت کو: جنگ بندی سمیت قومی اہمیت کے تمام معاملات پر پارلیمنٹ میں دینا ہوگا جواب: سنجے سنگھ

نئی دہلی، پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران عام آدمی پارٹی نے قومی مفاد سے جڑے مختلف اہم مسائل پر بی جے پی کی مرکزی حکومت کو گھیرنے کا مکمل منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اتوار کو منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے پارٹی کا موقف واضح کرتے ہوئے پہلگام حملے، اس کے بعد ہوئی جنگ بندی اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں، بہار میں ووٹر لسٹ کے لیے جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کی کارروائی میں دھاندلی، دہلی میں "جہاں جھگی وہاں مکان” کے وعدے کے برخلاف بی جے پی حکومت کی جانب سے جھگیوں کو توڑ کر اتر پردیش و بہار کے لوگوں کو بے گھر کرنے جیسے اہم مسائل اٹھائے اور پارلیمنٹ کے اجلاس میں ان تمام معاملات پر حکومت سے جواب طلب کیا۔سنجے سنگھ نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت ان معاملات پر جواب نہیں دیتی تو عام آدمی پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید احتجاج کرے گی اور عوام کی آواز بنے گی۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے اتوار کو کل جماعتی میٹنگ میں شامل ہونے کے بعد کہا کہ میٹنگ کے دوران میں نے عام آدمی پارٹی کی طرف سے کچھ اہم معاملات اٹھائے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکی صدر بار بار کہہ رہے ہیں کہ پانچ جنگی طیارے مار گرائے گئے اور تجارتی معاہدے کے بہانے جنگ بندی کرائی گئی۔ اس پر حکومت کو وضاحت دینی چاہیے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ دہلی میں "جہاں جھگی وہاں مکان” کا وعدہ کر کے یوپی، بہار اور پوروانچل کے لوگوں کو اجاڑا گیا، مدراسی کیمپ پر بلڈوزر چلایا گیا۔ میں نے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر یہ کارروائی روکے اور غریبوں کو اجاڑنے کا عمل بند کرے۔انہوں نے کہا کہ بہار میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے نام پر بڑا فراڈ ہو رہا ہے۔ مردہ لوگوں کے نام پر فارم بھرے جا رہے ہیں اور لاکھوں ایسے لوگوں کے نام پر فارم جمع کیے گئے ہیں جو فارم بھرنے کے لیے گئے ہی نہیں۔ یہ ایک بہت بڑا انتخابی گھوٹالہ ہے، جسے ہم نے اٹھایا، کیونکہ اس سے بہار کے انتخابات بے معنی ہو جائیں گے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ میٹنگ میں احمد آباد طیارہ حادثے کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا، جس میں ہمارے ہی پائلٹ کو قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے کہ اس نے فیول سوئچ آف کر دیا۔ اس پر بھی حکومت کو وضاحت دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں سرکاری اسکولوں کو بند کر کے دلت، پسماندہ اور اقلیتی طبقے کے بچوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے۔ یہ مسئلہ بھی میں نے عام آدمی پارٹی کی طرف سے کل جماعتی اجلاس میں اٹھایا۔ اگر حکومت ان معاملات پر جواب نہیں دیتی، تو ہم ایوان کے اندر اور باہر دونوں جگہ احتجاج کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سنجے سنگھ نے کہا کہ "انڈیا” اتحاد لوک سبھا انتخابات کے لیے تھا۔ اس کے بعد ہریانہ، دہلی اور دو ضمنی انتخابات عام آدمی پارٹی نے اکیلے لڑے اور اب بہار میں بھی "آپ” اکیلے انتخاب لڑ رہی ہے۔

Related posts

अकील और मुनीब द्वारा चुराए गए चेक के मामले पर हाईकोर्ट ने लगाई रोक

Paigam Madre Watan

समृद्ध अरुणाचल प्रदेश के लिए डॉ. नौहेरा शेख की दूरदर्शी यात्रा

Paigam Madre Watan

بی جے پی حکومت اختلاف رائے کی آواز کو دبانے کے لیے ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے: ایس ڈی پی آئی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar