National قومی خبریں

اگر کوئی خان یا مسلمان ممبئی کا میئر بنتا ہے تو شہر کی ترقی میں تیزی آئے گی۔ ابوعاصم اعظمی

مینا تائی ٹھاکرے کے پتلے پر رنگ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ابوعاصم اعظمی کا پرزور مطالبہ

‎ممبئی: اگر کوئی خان یا مسلمان ممبئی کا میئر بنتا ہے تو شہر کی ترقی میں تیزی آئے گی۔ بی جے پی صدر امت ساٹم کو مسلمانوں کی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ سماج وادی پارٹی ممبئی مہاراشٹر کے ریاستی صدر ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے امیت ساٹم کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج یہ بیان دیا کہ وہ کسی خان یا مسلمان کو ممبئی کا میئر نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امت ساٹم جیسے لوگ جو روزانہ آئین کے خلاف ہندو مسلم مسائل اٹھاتے ہیں، انہیں ایم ایل اے کا ٹکٹ بھی نہیں دینا چاہئے، پھر بھی بی جے پی ایسے لوگوں کو وزیر بناتی ہے۔
‎مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمے پر رنگ پھینکنے کے معاملہ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ رنگ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ فیروز نامی ایک مسلمان شخص نے 400 کلو منشیات لائی ہے، لیکن ملزم مسلمان نہیں تھا۔ اسی طرح بعض اوقات ممبئی پر دہشت گردانہ حملے کی افواہیں مسلمانوں کے نام پر پھیلائی جاتی ہیں۔ سماج دشمن عناصر ہندو مسلم تنازع کو ہوا دینا چاہتے ہیں اور ریاست کے امن و امان میں خلل ڈالنے کی سازش کر رہے ہیں۔
‎ووٹ چوری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نہ صرف راہل گاندھی بلکہ پورے ملک کو ووٹ چوری کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے اور جمہوریت اور آئین کو بچانا چاہئے۔

 

Related posts

مہاتما گاندھی ہندو راشٹر کے حامی نہیں تھے

Paigam Madre Watan

عالمی رہنما اور ہندوستان کے قریبی دوست سید ابراہیم رئیسی مجاہد عالم کی موت پر سفیر برائے عالمی امن کا اظہارِ دُکھ

Paigam Madre Watan

हरियाणा के मुख्यमंत्री श्री नायब सिंह सैनी चंडीगढ़ में पत्रकारों को संबोधित करते हुए

Paigam Madre Watan

Leave a Comment