National قومی خبریں

یوپی ۲۰۲۷ میں سماج وادی پارٹی کی حکومت یقینی: ابوعاصم اعظمی

ممبئی ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہاں پارٹی کارکنان کے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوپی میں آج یا کل سماجوادی پارٹی برسراقتدار آئے گی اس دوران سماجوادی پارٹی کارکنان کی اہمیت میں اضافہ ہو گا انہوں نے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ ممبر سازی مہم میں حصہ لیتے ہوئے پارٹی کا استحکام میں سرگرم رول ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی سرکار یوپی میں ہوتی ہے تو میرے گھر پر روزانہ لوگوں کا تانتا لگ جاتا ہے کبھی پٹی دار کی شکایت کی جاتی ہے تو کبھی کہا جاتا ہے کہ ہمارے گھر کے سامنے سے گٹر گزار دی گئی ہے اعظمی بھائی آپ فون کر لیجئے یوپی میں سماجوادی پارٹی کی حکمرانی یقینی ہے اور۲۰۲۷ میں سماج وادی پارٹی کی حکومت ہو گی انہوں نے کارکنان کو تربیت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی پارٹی کا صدر ہے اس کی بھی ذمہ داری ہے اس پر پابند رہنا اس کے لئے لازمی ہے تعلقہ ، علاقائی اکائی ہر ایک کی اہمیت اپنی جگہ مقرر ہے ۔پارٹی میں عہدہ دار وہی بنے جو پارٹی اور اپنے عہدہ کی ذمہ داری بحسن وخوبی انجام دے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ ممبر سازی فارم پرہوگا اس کا رجسٹررڈ نمبر لکھنؤ میں ہو گااور اس کا کارڈ فراہم ہوگا ۔ یہ کارڈ لکھنؤ میں کافی اہمیت کا حامل ہے ۔ پارٹی ورکروں کوالیکشن کےلئے تیار رہنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے انہوں نے کہا کہ بی ایم سی الیکشن قریب ہے ایسے میں سماجوادی پارٹی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔
ایس پی لیڈر یوسف ابراہانی نےکہا کہ ۲۰۲۷ میں سماجوادی پارٹی کی واپسی ممکن ہے اس لئے یہاں حالات خراب کئے جارہے ہیں کبھی بریلی اور کبھی دیگر شہروں میں فرقہ پرست ماحول خراب کرنے کے ساتھ تشدد برپا کررہے ہیں لیکن اس سب کے بعد بھی یوپی میں سماجوادی پارٹی کی حکومت سازی کرے گی ۔ اس ورکشاپ میں پارٹی کارکنان اور اعلیٰ عہدیداران بھی شریک تھے ۔

Related posts

Dr Tahir Choudhary urges Hon’ble PM Modi, MEA to intervene after sharp cut in India’s private Hajj quota

Paigam Madre Watan

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حیدر آباد کے اولڈ سٹی کو گولڈ سٹی بنانے کا عزم

Paigam Madre Watan

New CVO takes charge at BEL

Paigam Madre Watan

Leave a Comment