National قومی خبریں

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حیدر آباد کے اولڈ سٹی کو گولڈ سٹی بنانے کا عزم

قیادت کی آڑ میں حیدر آباد سے غداری کی مہم چلائی جاتی ہے
ایم ای پی کل ہند صدر کا غنڈہ گردی کی سیاست کو نابود کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی (ریلیز / مطیع الرحمن عزیز) آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی کل ہند صدر اور مشہور سماجی کارکن عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ایک ویڈیو جاری کر کے بھارتی سیاست میں ایک بھونچال برپا کر دیا ہے۔ جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ چار مینار حیدر آباد ممبر پارلیمنٹ سیٹ سے اسد اویسی کے سامنے الیکشن لڑنے کے لئے آگے آ رہی ہیں۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے مزید کہا کہ میں یہ مقابلہ جیت کر دکھاؤں گی کیونکہ جیت درج کرانے کا سلسلہ میرا کوئی نیا نہیں بہت پرانا ہے۔ اسد اویسی میرے خلاف ہمیشہ متحرک رہے اور میں نے ہمیشہ اپنی ہمت و حوصلہ اور جرئت مندی سے انہیں شکست فاش دیا ہے۔ 2012سے پہلے اسد اویسی نے مجھ پر ہر طرح سے ظلم کیا۔ مجھے اور میری قائم کردہ سماجی کام کو توڑنے اور برباد کرنے کی کوشش کی گئی۔ حکومتی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 2012 میں درج کرائے ایف آئی آر پر اویسی صاحب کو شکست فاش میرے ہاتھوں سے کھانی پڑی۔ 2018 میں اویسی کے ذریعہ بچھائے گئے سازشی جال میں مجھے قید کر ا دیا گیا۔ لیکن ایک جگہ سے ضمانت دستیاب ہوئی دوسری جگہ مجھے قید کرا دیا گیا۔ ملک بھر میں مجھے اویسی کی طاقت کے بل پر ظلما گھمایا گیا۔ نچلی عدالت سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا سفر میں نے قید میں رہ کر پورا کیا اور آخر کار سپریم کورٹ نے مجھے مظلوم گردانتے ہوئے مستقل طور پر ضمانت دی۔ لیکن بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ 25لاکھ افراد کی روزی روٹی کا بندوبست کرنے والی میری کوشش کو آج بھی اویسی کے چنگل سے آزادی نہیں مل سکی ہے۔ آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ملک کا ہر باشندہ جانتا ہے کہ حیدر آباد کی سرزمین سے مسلمانوں کا نام لے کر ملک میں غداری کرنے والا شخص ہم وطنوں کے درمیان نفرت پھیلانے کا کام کرتا ہے۔ کام کے نام پر آج تک حیدر آبادی لیڈروں نے کچھ نہیں کیا۔ لیکن ملک بھر میں جہاں جہاں مسلم قیادت مضبوط ہے اس کو تہہ و تیغ کرنے کے لئے اویسی ہر اس مقام پر پہنچا جہاں جمہوریت پسندوں کے ووٹ فیصلہ کن ہوتے ہیں۔ اپنے آبائی وطن میں محض پانچ سیٹوں پر الیکشن لڑ کر اپنی حیثیت بچائی جاتی ہے۔ لیکن ملک کی دور دراز ریاستوں میں سو سو اور پچاس پچاس سیٹوں سے پوری ریاستوں کی سیٹوں پر غیر سیکولر لیڈروں کو مضبوط کرنے کا ٹھیکہ لیتا ہے اور ہم وطن سیکولر بھائیوں کے جمہوریت پسندی کو نفرت کی تقریریں کرکے تہہ و تیغ کرتا ہے۔ ابھی پچھلے دنوں اتر پردیش کا الیکشن ہوا۔ وہاں پر لگ بھگ سو سیٹوں پر ایسے امید وار ہارے جو جمہوریت کا علمبردار ہوا کرتے تھے، اور متشدد پارٹیاں محض دو تین سو ووٹوں سے جیت گئے جو اسد اویسی نے اپنی پارٹی کیلئے حاصل کئے تھے۔ جس جگہ پر خود ممبر پارلیمنٹ ہے وہاں پر کبھی لوگوں کا پرسان حال نہ رہا ، مگر دور دراز کے علاقوں میں نفرت آمیز باتیں کرکے پورے ملک کی آب و ہوا کو گندا کیا ۔ آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے حیدر آبادی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ برسوں سے غنڈہ گردی کے ذریعہ چلائے جا رہے شہر کو آزدی دلانے کے لئے آگے آنا ہوگا اور ٹوٹی سڑکوں، مظلوم عوام اور یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کی اوچھی سیاست سے حیدر آباد شہر کو آزادی دلانا ہو گا۔ حیدر آباد کی سرزمین کو پچھڑا اور گندا شہر بنانے میں اسی ایک شخص کا ہاتھ ہے کہ اگر شہر ترقی کر گیا تو یہاں کے لوگوں کے ساتھ جھوٹی ہمدردیاں کیسے حاصل کرے گا۔ حیدر آباد کے پرانے شہر کی بات کریں تو معلوم ہوگا کہ پورے شہر میں میٹرو کے جال پھیل گئے مگر جان بوجھ کر غنڈہ گردی کے بل پر پرانے شہر میں میٹرو لائن آنے سے روک دیا گیا۔ مقصد اس کے پیچھے یہ تھا کہ اگر یہاں میٹرو آجاتی ہے تو یہاں کی زمین اور مکان کی قیمت بڑھ کر اونچی ہو جائے گی۔ ترقی یافتہ مقامات میں سے حیدر آباد کا اولڈ سٹی بھی ہو جائے گا۔ اور اگر حیدر آباد کا پرانا شہر ترقی پذیر ہو جائے گا تو یہ گندی سیاست کرنے والے لوگ لبھاؤنے سپنے کیسے دکھائیں گے۔ لہذا وقت اس بات کا ہے کہ حیدر آباد کی سیاست اور غنڈہ گردی کی جاگیر داری کو ختم کرکے حیدر آباد کے پرانے شہر کو ترقی یافتہ بنایا جائے، اور ملک بھر میں پھیلائی جانے والی نفرت کی آب وہوا کو روکنے میں عوام ہماری مدد کریں تاکہ ہمارا ملک پھر سے امن کا گہوارہ بنے اور ترقی کی طرف گامزن ہو۔
آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی کل ہند صدر اور مشہور سماجی کارکن عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ایک ویڈیو جاری کر کے بھارتی سیاست میں ایک بھونچال برپا کر دیا ہے۔ جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ چار مینار حیدر آباد ممبر پارلیمنٹ سیٹ سے اسد اویسی کے سامنے الیکشن لڑنے کے لئے آگے آ رہی ہیں۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے مزید کہا کہ میں یہ مقابلہ جیت کر دکھاؤں گی کیونکہ جیت درج کرانے کا سلسلہ میرا کوئی نیا نہیں بہت پرانا ہے۔ اسد اویسی میرے خلاف ہمیشہ متحرک رہے اور میں نے ہمیشہ اپنی ہمت و حوصلہ اور جرئت مندی سے انہیں شکست فاش دیا ہے۔ 2012سے پہلے اسد اویسی نے مجھ پر ہر طرح سے ظلم کیا۔ مجھے اور میری قائم کردہ سماجی کام کو توڑنے اور برباد کرنے کی کوشش کی گئی۔ حکومتی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 2012 میں درج کرائے ایف آئی آر پر اویسی صاحب کو شکست فاش میرے ہاتھوں سے کھانی پڑی۔ 2018 میں اویسی کے ذریعہ بچھائے گئے سازشی جال میں مجھے قید کر ا دیا گیا۔ لیکن ایک جگہ سے ضمانت دستیاب ہوئی دوسری جگہ مجھے قید کرا دیا گیا۔ ملک بھر میں مجھے اویسی کی طاقت کے بل پر ظلما گھمایا گیا۔ نچلی عدالت سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا سفر میں نے قید میں رہ کر پورا کیا اور آخر کار سپریم کورٹ نے مجھے مظلوم گردانتے ہوئے مستقل طور پر ضمانت دی۔ لیکن بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ 25لاکھ افراد کی روزی روٹی کا بندوبست کرنے والی میری کوشش کو آج بھی اویسی کے چنگل سے آزادی نہیں مل سکی ہے۔ آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ملک کا ہر باشندہ جانتا ہے کہ حیدر آباد کی سرزمین سے مسلمانوں کا نام لے کر ملک میں غداری کرنے والا شخص ہم وطنوں کے درمیان نفرت پھیلانے کا کام کرتا ہے۔ کام کے نام پر آج تک حیدر آبادی لیڈروں نے کچھ نہیں کیا۔ لیکن ملک بھر میں جہاں جہاں مسلم قیادت مضبوط ہے اس کو تہہ و تیغ کرنے کے لئے اویسی ہر اس مقام پر پہنچا جہاں جمہوریت پسندوں کے ووٹ فیصلہ کن ہوتے ہیں۔ اپنے آبائی وطن میں محض پانچ سیٹوں پر الیکشن لڑ کر اپنی حیثیت بچائی جاتی ہے۔ لیکن ملک کی دور دراز ریاستوں میں سو سو اور پچاس پچاس سیٹوں سے پوری ریاستوں کی سیٹوں پر غیر سیکولر لیڈروں کو مضبوط کرنے کا ٹھیکہ لیتا ہے اور ہم وطن سیکولر بھائیوں کے جمہوریت پسندی کو نفرت کی تقریریں کرکے تہہ و تیغ کرتا ہے۔ ابھی پچھلے دنوں اتر پردیش کا الیکشن ہوا۔ وہاں پر لگ بھگ سو سیٹوں پر ایسے امید وار ہارے جو جمہوریت کا علمبردار ہوا کرتے تھے، اور متشدد پارٹیاں محض دو تین سو ووٹوں سے جیت گئے جو اسد اویسی نے اپنی پارٹی کیلئے حاصل کئے تھے۔ جس جگہ پر خود ممبر پارلیمنٹ ہے وہاں پر کبھی لوگوں کا پرسان حال نہ رہا ، مگر دور دراز کے علاقوں میں نفرت آمیز باتیں کرکے پورے ملک کی آب و ہوا کو گندا کیا ۔ آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے حیدر آبادی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ برسوں سے غنڈہ گردی کے ذریعہ چلائے جا رہے شہر کو آزدی دلانے کے لئے آگے آنا ہوگا اور ٹوٹی سڑکوں، مظلوم عوام اور یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کی اوچھی سیاست سے حیدر آباد شہر کو آزادی دلانا ہو گا۔ حیدر آباد کی سرزمین کو پچھڑا اور گندا شہر بنانے میں اسی ایک شخص کا ہاتھ ہے کہ اگر شہر ترقی کر گیا تو یہاں کے لوگوں کے ساتھ جھوٹی ہمدردیاں کیسے حاصل کرے گا۔ حیدر آباد کے پرانے شہر کی بات کریں تو معلوم ہوگا کہ پورے شہر میں میٹرو کے جال پھیل گئے مگر جان بوجھ کر غنڈہ گردی کے بل پر پرانے شہر میں میٹرو لائن آنے سے روک دیا گیا۔ مقصد اس کے پیچھے یہ تھا کہ اگر یہاں میٹرو آجاتی ہے تو یہاں کی زمین اور مکان کی قیمت بڑھ کر اونچی ہو جائے گی۔ ترقی یافتہ مقامات میں سے حیدر آباد کا اولڈ سٹی بھی ہو جائے گا۔ اور اگر حیدر آباد کا پرانا شہر ترقی پذیر ہو جائے گا تو یہ گندی سیاست کرنے والے لوگ لبھاؤنے سپنے کیسے دکھائیں گے۔ لہذا وقت اس بات کا ہے کہ حیدر آباد کی سیاست اور غنڈہ گردی کی جاگیر داری کو ختم کرکے حیدر آباد کے پرانے شہر کو ترقی یافتہ بنایا جائے، اور ملک بھر میں پھیلائی جانے والی نفرت کی آب وہوا کو روکنے میں عوام ہماری مدد کریں تاکہ ہمارا ملک پھر سے امن کا گہوارہ بنے اور ترقی کی طرف گامزن ہو۔

Related posts

معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کا ترقی کرنا ضروری

Paigam Madre Watan

ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے میں لاپروائی نہ کریں:واصف حسن واعظی

Paigam Madre Watan

हैदराबाद: डॉ. नौहेरा शेख से जुड़े संस्थानों के कैलेंडर का विमोचन

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar