Delhi دہلی

بی جے پی کی سنسکاری حکومت مال اور میٹرو اسٹیشنوں پر شراب کے شوروم بنائے گی: سوربھ بھاردواج

نئی دہلی، عام آدمی پارٹی نے دہلی کے میٹرو اسٹیشنوں اور شاپنگ مالز میں شراب کے شوروم کھولنے کے فیصلے پر سخت اعتراض درج کیا ہے۔ "آپ” کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے ریکھا گپتا حکومت کے اس فیصلے کو نوجوان نسل کو شراب کی طرف راغب کرنے والا قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سنسکاری حکومت میٹرو اسٹیشنوں اور مالز میں شراب کے شوروم بنانے جا رہی ہے۔ یہی وہ سنسکاری بی جے پی ہے جو "آپ” حکومت کی جانب سے شراب کے ٹھیکے کم کیے جانے کے باوجود شور مچاتی تھی کہ شراب کے ٹھیکے بڑھا دیے گئے ہیں۔ اب وہی بی جے پی حکومت میٹرو اسٹیشنوں اور مالز میں شراب کے شوروم کھولنے جا رہی ہے، تاکہ جو لوگ نہیں پیتے وہ بھی پینے لگیں۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کے دوران سوربھ بھاردواج نے کہا کہ جب اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی میں تھی، اس وقت پوری دہلی میں شراب کے ٹھیکوں کی تعداد کم کر دی گئی تھی۔ اس کے باوجود اس دوران بی جے پی کے لوگوں نے شور مچایا تھا کہ حکومت نے شراب کے ٹھیکے بڑھا دیے ہیں۔بی جے پی نے خوب ہنگامہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج یہی بی جے پی والے دہلی میں شراب کے شوروم کھولنے کی بات کر رہے ہیں۔ ایک طرف یہ لوگ عوام کو مفت صحت سہولیات دینے والے محلہ کلینک بند کر دیں گے، اور دوسری طرف شاپنگ مالز اور میٹرو اسٹیشنوں پر شراب کے بڑے بڑے پریمیم شوروم کھولے جائیں گے۔سوربھ بھاردواج نے حکومت سے سوال کیا کہ شاپنگ مال کے اندر اس طرح کے شوروم بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ جسے شراب خریدنی ہوگی، وہ عام ٹھیکے سے جا کر خرید لے گا۔ پریمیم شوروم بنانے کا مقصد صاف ہے کہ جو لوگ شراب نہیں پیتے، انہیں بھی وہاں جا کر بوتل دیکھنے اور خریدنے کے لیے لالچ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہماری نوجوان نسل کو اپنی طرف متوجہ کرکے انہیں شراب نوشی کے لیے اکسانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوروم عام طور پر نمائش اور توجہ کھینچنے کے لیے ہوتے ہیں، تو حکومت یہ واضح کرے کہ وہ شراب کی نمائش کیوں کرنا چاہتی ہے؟ بی جے پی کے وزیر پرویش ورما کو اس بارے میں جواب دینا چاہیے کہ ان کی کمیٹی نے شراب کے شوروم کھولنے جیسی سفارش کس بنیاد پر دی؟

Related posts

اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ آپ کا ہر کارکن ملک کو بچانے کے لیے سب سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہے

Paigam Madre Watan

موجودہ دور کا سرسید: ڈاکٹر عبد القدیر

Paigam Madre Watan

ED’s ruthless early morning raid on Heera Group in Hyderabad.

Paigam Madre Watan

Leave a Comment