Education تعلیم

مہذب سماج میں خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد ناقابلِ برداشت

حیدرآباد, مہذب سماج میں خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار جناب نواز خان موظف جج نے کیا۔ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں” خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہو جائیں ” کے عنوان سے منعقدہ 16روزہ مہم کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے شعور بیداری پروگرام تشدد سے پاک سماج کے حصول کے سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس مہم کا شعبہ تعلیم نسواں، مرکز برائے مطالعات نسواں اور انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی کی جانب سے انعقاد عمل میں آیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے سال 2008 میں شروع کی گئی اس پہل کو دنیا بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمیوں کو سول سوسائٹی کی حمایت کے لیے منظم کیا جاتا ہے اسی مہم کے تحت اس سال بھی 16 روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوران گزشتہ سولہ دنوں سے شعوربیداری کے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا خاص کر خواتین کے خلاف ہورہی آن لائن ہراسانی کے خلاف شعور بیدار کیا گیا اور خواتین کو یہ بتایا گیا کہ کس طرح آن لائن ہراسانی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس مہم کے دوران بڑی تعداد میں خواتین و لڑکیوں نے ان شعوربیداری پروگراموں میں حصہ لے کر اس سے استفادہ حاصل کیا۔مہم کے آخری دن پر یونیورسٹی کے لائبریری آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یوگانتار کی سی ای او ، تیجسوینی مدھابھوشنی کلیدی نے خطاب پیش کیا۔ انہوں نے موجودہ حالات میں خواتین کو کسی طرح کی ہراسانیوں کا سامنا ہے اور اس کی روک تھام کے لئے کیا اقدامات کیے جانے چاہئے اس پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر اشیاق احمد نے اپنے صدارتی خطاب میں خواتین کے تئیں آن لائن ہراسانی کے خلاف شعور بیداری کووقت کی اشد ضرورت قراردیا۔ انہوں نے اثر دار مہم کے انعقاد کے لئے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر شبانہ کیسر صدر شعبہ تعلیم نسواں نے اختتامی پروگرام میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے مہم کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا۔
ڈاکٹر پروین قمر نے پروگرام کی نظامت کی جبکہ ڈاکٹر تبریز حسین تاج نے اظہار تشکر پیش کیا۔

Related posts

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سےایک شام ’’قومی یکجہتی کے نام ‘‘ کل ہند مشاعرہ کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ، ترکیہ کے درمیان یادداشت مفاہمت

Paigam Madre Watan

اردو میڈیم سے ایم بی اے و ایم کام کورسز میں داخلے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment