ایسی سماجی و طبی خدمات معاشرے کیلئے روشنی کا مینار ہیں:سید عمار حسنی
لکھنؤ: یکم فروری(پریس ریلیز): یونک میڈیکل اسٹور، شباب مارکیٹ، ندوہ روڈ، لکھنؤ میں آج’’جن اوشدھی کیندر‘‘ کا باقاعدہ افتتاح بروز اتوار کیا گیا۔ اس موقع پر علمی، سماجی اور علاقائی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دکان کی رونق میں اضافہ کیا۔
افتتاحی تقریب میں ندوۃ العلماء کے ناظر عام،مولانا سید عمار عبدالعلی حسنی ندوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے کیا۔ اس کے علاوہ، مولانا محمدیعقوب ندوی، قاری شبیر، مولانا ذکی نور عظیم ندوی، مولانا عبداللہ مخدومی، مولانا وکیل بارہ بنکوی ندوی،سیدمحمدنورالحسن ،سید ضیاء الحسن ،حافظ مصباح الدین اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ خصوصی طور پروفیسر سید وسیم اختر کے بیٹے ندیم اختر پروچانسلر انٹیگرل یونیورسٹی لکھنؤبھی تقریب میں موجود تھے۔
افتتاح کے موقع پر مولانا سید عمار عبدالعلی حسنی ندوی نے کہا:’’ایسی سماجی اور طبی خدمات کی جگہیں نہ صرف عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرتی ہیں بلکہ صحت مند اور مستحکم معاشرے کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس طرح کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور دعاؤں کے ساتھ ان کی حمایت کریں۔‘‘
افتتاحی تقریب کے بعد مہمانان گرامی نے دکان کا تفصیلی جائزہ لیا اور جدید اوشدی سہولیات کا معائنہ کیا۔ یونک میڈیکل اسٹور کے پروپرائٹرمحمد عرفان نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہماری کوشش ہے کہ عام عوام تک معیاری اور قابلِ بھروسہ ادویات بروقت پہنچائی جائیں اور ’جن اوشدھی کیندر‘ اسی جذبے کے تحت عوام کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔
اس افتتاحی تقریب میں موجودہ علاقے کے عوام اور علمی و سماجی حلقوں کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور نئی دکان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

