National قومی خبریں

چندرائن گٹہ میں جے کے موٹر ڈرائیونگ اسکول کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد

چندرائن گٹہ میں جے کے موٹر ڈرائیونگ اسکول کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد

حیدرآباد، 2 اگست (ساجدہ سکندر) جے کے موٹر ڈرائیونگ اسکول کا شاندار افتتاح اتوار کے روز 18-2-36/1/6، غازیِ ملت کالونی، چندرائن گٹہ، فلک نما، حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر عوامی نمائندوں، پولیس حکام، سیاسی قائدین، صحافیوں، سماجی کارکنوں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں مقامی کارپوریٹرز، ممتاز سیاسی قائدین، اے سی پی جاوید خان، 4TV کے ایم اے مجید، ایم کے نیوز کے ایڈیٹر خلیل الزماں، ٹی وی 8 نیوز چینل کے سی ای او و صدر جاوید خان، سینئر صحافی ساجدہ سکندر، صحافی کرن چوہان، جے کے موٹر ڈرائیونگ اسکول کے صدر جنید خان، سماجی کارکن ابو فیصل صاحب سمیت متعدد معزز مہمان شریک ہوئے۔

تقریب کی صدارت ٹی وی 8 کے صدر جاوید خان صاحب نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین سے آگاہی اور پیشہ ورانہ ڈرائیونگ کی تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس نوعیت کے ادارے معاشرے میں ذمہ دار ڈرائیور تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے جے کے موٹر ڈرائیونگ اسکول کے قیام پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ معیاری ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرتے ہوئے ٹریفک شعور کو فروغ دے گا اور عوام کے لیے ایک بہترین تربیتی مرکز ثابت ہوگا۔

صدر جے کے موٹر ڈرائیونگ اسکول، جنید خان نے اپنے خطاب میں تمام معزز مہمانوں، میڈیا نمائندوں، سماجی کارکنوں اور شرکائے تقریب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ اعلیٰ معیار کی ڈرائیونگ ٹریننگ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں روڈ سیفٹی اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔

تقریب کے اختتام پر ربن کاٹ کر ادارے کا باضابطہ افتتاح کیا گیا، جبکہ حاضرین نے جے کے موٹر ڈرائیونگ اسکول کی کامیابی اور ترقی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related posts

مدرسہ دار السلام کا افتتاح – پلسانہ، سورت (گجرات)

Paigam Madre Watan

BEL receives orders worth Rs. 561 Cr.

Paigam Madre Watan

मुख्यमंत्री ने ’परीक्षा पे चर्चा-2025’ के राज्य स्तरीय कार्यक्रम में विद्यार्थियों को किया संबोधित

Paigam Madre Watan