Blog

مشتاق دربھنگوی کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد

مشتاق دربھنگوی کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد

(عائشہ فتح) گزشتہ 22 اگست 2026ء کو کلکتہ کی معروف ادبی تنظیم ’’بزم وامق‘‘ کی جانب سے مشتاق دربھنگوی کی کلکتہ آ مد پر اُن کے اعزاز میں شاہد نور اور نغمہ نور کی رہائش گاہ پر ایک شاندار شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نغمہ نور نے کہا کہ مشتاق دربھنگوی صاحب نے مسلسل 28 سال اخبار مشرق میں کام کیا اور جب صحت نے مزید کام کرنے کی اجازت نہیں دی تو انہیں یہ ملازمت چھوڑنی پڑی۔ انہیں سبکدوش ہوئے تین سال ہوگئے مگر وہ کلکتہ کو بھول نہیں پاتے اور سال میں ایک بار کلکتہ ضرورتشریف لاتے ہیں۔ آج اُن کی آمد پر ’’بزم وامق‘‘ کی جانب سے یہ اعزازی نشست منعقد کی گئی ہے۔ اس کی صدارت کلکتہ کے استاد اور بزرگ شاعر جناب حلیم صابر صاحب کر رہے ہیں اور نظامت کے فرائض میں انجام دے رہی ہوں۔ شعری نشست کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا ۔ اس کے بعد بزم کے صدر جناب عنبر صدیقی نے مشتاق دربھنگوی کی خدمت میں گلدستہ پیش کیا اور شاہد نور نے ان کی شانہ پوشی کی۔ شعری نشست میں جن شرکاء نے اپنے کلام سے نوازا اُن کے اسمائے گرامی ہیں۔ جناب دانش حسین دانش، شہناز رحمت، بشریٰ سحر، نادرہ ناز، سراج الدین نیّر، عنبر صدیقی، نسیم فائق، اکرام آزر، شاہد نور، نغمہ نور، مہناز وارثی، مشتاق دربھنگوی اور صدرِ نشست حلیم صابر۔ اس موقع پر مشتاق دربھنگوی نے ’’بزم وامق‘‘ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور تمام شعراء سے گزارش کی کہ آپ میری صحت کے لئے دعائیں کریں تاکہ میں ہر سال یہاں آپ لوگوں سے ملاقات کرنے کی غرض سے آتا رہوں اور ایسی محفلیں سجتی رہیں۔ صدر نشست حلیم صابر نے بھی مشتاق دربھنگوی کی ادبی خدمات کا ذکر کیا اور بزم کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد یہ نشست کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Related posts

فلم "فرے” کا "گھر پہ پارٹی” ٹریک آپ کی پارٹی میں مزید جوش و خروش پیدا کرے گا

Paigam Madre Watan

انڈین یونین مسلم لیگ کے اراکین پارلیمان نے جنتر منتر کے احتجاجی مقام کا دورہ کرکے طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

Paigam Madre Watan

جامعہ سلفیہ میں نصابی تبدیلیاں اور علمی روایت کا تحفظ ۔ کتابوں کے اخراج کے تناظر میں چند معروضی گزارشات

Paigam Madre Watan