Blog

قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت دو خاص سرگرمیوں کا اہتمام

قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت دو خاص سرگرمیوں کا اہتمام

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے صدر دفتر میں ’سوچھتا ہی سیوا‘(17 ستمبر تا 17 اکتوبر، 2026 )مہم کے تحت دو خاص سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے کی پہلی سرگرمی 1 اکتوبر 2026 کی شام تین بجے ’ ایک دن ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘ نعرے کے تحت قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر کی موجودگی میں تمام اراکین کے ذریعے صدر دفتر کے احاطے کی صفائی کی صورت میں عمل پذیر ہوئی۔ دوسری سرگرمی آج بتاریخ 2اکتوبر صبح 10 بجے ’سوچھ بھارت دیوس‘ کے جشن کی شکل میں عمل میں آئی، جس میں صفائی سے متعلق حکومت ہند کے حلف نامے کو پڑھا گیا اور اس کو عملی طور پر برتنے کا عہد بھی کیا گیا۔ اس موقعے پر ادارے کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے صاف ستھرے اور صحت مند ہندوستان سے متعلق عظیم رہنما مہاتما گاندھی کے خیالات پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے صفائی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ساتھ دوسروں کو بھی شریک کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹرز، افسران اور دیگر اراکین موجود رہے۔

Related posts

غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر غالب سمینار کا افتتاح آج

Paigam Madre Watan

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ: حیدرآباد کے سیاسی منظر نامے پر امید کی کرن

Paigam Madre Watan

خدارا! اس نفرت کی آندھی کو روکنا ہوگا – تحریر …. مطیع الرحمن عزیز

Paigam Madre Watan