Delhi دہلی

غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد کو لائف ٹائم اچیومنٹ اوارڈ

غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد کو لائف ٹائم اچیومنٹ اوارڈ
یوم اردو کے موقع پر اردو زبان و ادب کی خدمت انجام دینے والی کئی اہم شخصیات اوارڈ سے سرفراز
9/نومبر ساری دنیا میں عالمی یوم اردو کے طور پر نمایا جاتا ہے۔  اردو ڈولپمنٹ آرگنائزیشن اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے غالب اکیڈمی میں ایک جلسہ بعنوان ’تقسیم ایوارڈ اور مذکرہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اردو زبان و ادب کی نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی خدمت میں عالمی اردو اوارڈ 2026 پیش کیا گیا۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد کو 2026 کا لائف ٹائم اچیومنٹ اوارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ عہدہ ہو تبھی کوئی خدمت انجام دی جا سکتی ہے، ہر شخص اردو کی خدمت کر سکتا ہے اگر ہمارے پاس سرمایہ اور اقتدار نہیں تو کم سے کم اردو کے پروگراموں میں شرکت کر سکتے ہیں یا ایک اخبار ہی خرید سکتے ہیں ۔ یہ بھی بجائے خود اردو کی خدمت ہے۔ ڈاکٹر ادریس احمد نے مزید کہا کہ اداروں میں اوراردو کے کتب خانوں میں ضرور جائیے آپ کے آنے جانے سے بھی ادارے کی فعالیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس موقع پر ادب و صحافت کی کئی اہم شخصیات کی خدمت میں بھی اوارڈ پیش کیا گیا۔

Related posts

پچھلے کچھ دنوں سے خبریں چل رہی ہیں کہ مودی جی کیجریوال کو جیل میں رکھنے کے لیے عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں: رینا گپتا

Paigam Madre Watan

بی جے پی بھی کانگریس امیدواروں کو فنڈ دے رہی ہے: آتشی

Paigam Madre Watan

जामिया निस्वां अस्सलफीआ तिरूपति में शैक्षणिक वर्ष 2024-25 की शुरुआत

Paigam Madre Watan