Articles مضامین

تربیتی اجتماع خطابات،پیغامات،تاثرات

تحریر۔۔۔۔۔۔۔رشید سمیع سلفی

پانچ نومبر بروز اتوار صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی کا تربیتی اجتماع وقت پر منعقد ہوا اور مغرب تک اختتام پذیر ہوگیا،علماء کیلئے تربیتی اجتماع بالواسطہ طور پر پوری قوم وجماعت کیلئے تربیتی عمل ہے،کیونکہ ہر عالم دین ایک انسانی حلقے سے وابستہ ہوتا ہے،اس کے سامعین ہوتے ہیں،اس کے مصلیان و معتقدین ہوتے ہیں،ظاہر سی بات ہے کہ وہ تربیتی اجتماع سےجو اخذ کرتا ہے،اس کو دوسروں تک پہونچانے کیلئے سال بھر کا موقع ہوتا ہے،لہذا تربیتی اجتماع کا تعلق بالواسطہ طور پر عوام سے بھی ہوتا ہے، ساری تیاریاں رات کو مکمل کرلی گئی تھیں،علماء جوق در جوق تشریف لارہے تھے،علماء کی آمد نے مسجد کی رونق کو دوبالا کردیا تھا،گرد و پیش میں رنگ و نور کا سماں تھا،خوشگوار ماحول میں علماء کو ناشتہ کرایا گیا،ہرچیز وافر مقدار میں موجود تھی،وقٹ بڑی تیزی سے گذررہا تھا،امیر محترم صبح سویرے سے مسجد میں موجود تھے اور پورے نشاط سے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے،بہت باریکی سے جزئیات کو دیکھ رہے تھے۔موضوعات کے انتخاب میں غیرمعمولی بصیرت،بیدارمغزی اور گہرائی برتی گئی تھی،یہ پورا اجتماع سلفی دعوت،دینی مشن،جدید فتنے اور علماء کے میدان عمل سے متعلق مسائل کو محیط تھا،چونکہ مخاطب علماء تھےاس لئے تقاریر علمی انداز کی تھیں،مختصر اسلوب اور رموز کے پیرائے میں گفتگو ہورہی تھی،ہر خطاب دعوتی سوچ اور منہجی شعور کی آبیاری کررہا تھا،قلوپ و اذہان کو دعوت کے مشن کیلئے مہمیز کررہا تھا،سلفیت کے تئیں غیرت و حمیت وقت کی ضرورت ہے،انحراف و تشکیک،تقلید و تصوف،الحاد و انکار حدیث کے سوراخوں کو بند کرنے کیلئے سلفیت کا علمی اسلحہ بہت ضروری ہے،جدید علم کلام کا مقابلہ علماء سلف کے لٹریچر سے کرنا ہوگا،اس وقت فکر سلفیت میں دراندازی خاموش انداز میں ہورہی ہے،اہلحدیث نوجوانوں پر کمند ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،جدید افکار منصوبہ بند طریقے سے ان کےفکری شریانوں میں انجیکٹ کئے جارہے ہیں،دوسرے لوگ اس سیلاب میں بہے جارہے ہیں،مگر منہج سلف میدان میں اس فتنے سے دودوہاتھ کررہا ہے،ہمارے علماء،دعاۃ،ائمہ کو جماعت کے کبار علماء کے ارشاد و رہنمائی کی روشنی میں دعوت کا سفر طے کرنا ہوگا،چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا،اس ملی و فکری بحران کے دور میں علماء کرام کو ہی مجاہد شکن کا رول پلے کرنا ہے،انٹرنیٹ کے دور میں فتنہ عالمگیر پیمانے پر تاخت مچا رہا ہے،اس لئے علماء کی ذمے داریاں بڑھ جاتی ہیں،تربیتی اجتماع اس لئے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے،اس حقیقت کا شعور ملتا ہیکہ کن کن محاذوں پر علماء کو اصلاحی و دعوتی سرگرمیاں بڑھانی ہے اور کن کن‌مورچوں پر فکری جنگ کا مقابلہ کس طرح کرنا ہے۔وقت کی قلت کی بناء پر بعد نماز مغرب شیخ عبدالسلام سلفی حفظہ اللہ (امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی)کا صدارتی خطاب رکھا گیا تھا جو بہت جامع اور اجتماع کے تمام تقاریر کا نچوڑ تھا،سلفیت سے تمسک، نشر واشاعت،شکوک و شبہات اور ترجیحات کو لے کر ناصحانہ اور دردمندانہ پیغام تھا،آپ کا خطاب ختم ہوا اور یوں لگا جیسے اس اجتماع کا سرنامہ اب جاکر مکمل ہوا،شیخ ظفر الحسن مدنی حفظہ اللہ کا خطاب کلیدی،جامع اور راہنما تھا۔اس اجتماع سے تحریک ملتی ہے،جذبۂ عمل کو مہمیز لگتی ہے،ایک نئے جوش،ولولے اور شعور کے ساتھ اہل علم لیس ہوکر میدان میں اترتے ہیں،رفتار عمل میں بہتری آتی ہے،تین نشستوں میں اجتماع تقسیم تھا لیکن از اول تا آخر علماء ،دعاۃ اور مدرسین کی یکسوئی،دلچسپی اور لگاؤ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی،یہ علم کے پیاسے تھے،حکمت کے جویا تھے،دھن کے پکے تھے،کچھ سیکھنے اور پانے کے طلبگار تھے۔ مسجد کے ٹرسٹیان کی محنت،جد‌وجہد اور کوشش قابل قدر ہے،اس قدر بڑے پروگرام کی کامیابی کا سہرا صوبائی جمعیت کےساتھ مسجد کے ذمے داروں کے سر جاتا ہے،خاص طور پر جناب بدر عالم بابو بھائی بہت زیادہ شکریہ کے مستحق ہیں،اخیر میں تمام علماء، دعاۃ،ائمہ و مدرسین کو بیگ،لفافہ اور تحائف سے نوازا گیا،رخصت ہونے سے پہلے ڈنر کا پیکٹ بھی دیا گیا تاکہ دور دراز سے تشریف لائے ہوئے مہمان بھی اطمینان کے ساتھ اپنی منزل پر پہونچ سکیں،محاضرین و مہمانان خصوصی و اعزازی کی تکریم میں بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی،صوبائی جمعیت مہمانوں کی بہتر میزبانی کیلئے بھی جانی جاتی ہے،اللہ اس اجتماع اور اس کے منتظمین،محاضرین،شرکاء سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین

 

Related posts

ہندوستانی مسلمان جوتا پالش کرنے اور جھاڑو لگانے کے لیے تیار رہیں

Paigam Madre Watan

سفر معراج انسانیت کے لیے عروج کی راہ ہموار کرتا ہے

Paigam Madre Watan

اردو کا تحفظ کیوں اور کیسے کیا جائے؟

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar